کراچی: صدر میں وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ،شیعہ نوجوان آصف علی زخمی
نمائندے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق رینبو سینٹر صدر کے مقام ہر کالعدم ملک دشمن اھلسنت والجمائت (سپاہ صحابہ) کے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے 22 سالہ شیعہ نوجوان آصف ولد علی محمد شدید زخمی ہوگئے۔آصف علی کا تعلق حسینی ہزارہ گوٹھ گلشن اقبال سے ہیں۔
مزید اطلاعات کے مطابق جناب آصف علی حسینی ہزارہ گوٹھ سے اپنے پانچ شیعہ دوستوں کے ہمراہ اپنی دکان جارہے تھے کہ سپاہ صحابہ کے دھشتگردوں بے انہیں نشانہ بنایا۔ زخمی ہونے والے آصف علی مقامی امام بارگاہ کے تمام معملات میں انتہائی فعال تھے۔آصف علی کو اس وفت جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
دھشتگرد آصف علی کی گاڑی کا پیچھا اس وقت سے کر رہے تھے جب آصف علی اپنے گھر سے نکلے تھے۔اور رینبو سینٹر کے مقام پر آپ کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجہ میں شیعہ نوجوان آصف علی زخمی ہوگئے۔فائرنگ کرنے والے دو افراد تھے جو موٹر سائیکل پر سوار تھے۔جس میں سے ایک فرد کو اپنی مدد آپ کے تحت مقامی لوگوں نے اسی وفت پکڑ لیا گیا۔تحال وہ پولیس کی حراست میں موجود ہے۔جبکہ دوسرا شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
واضع رھے کہ حملہ آواروں کا تعلق بھی حسینی ھزارہ گوٹھ سے ہی بتایا جا رہا ہے۔ جو اس وقت پولیس کی حراست میں ہے۔یاد رھے کہ حسینی ھزارہ گوٹھ کا علاقہ سپاہ صحابہ کی پناہ گاہ بن چکا ہے۔پچھلے دنوں بھی ایک مومن کی شہادت اور مستقل وہاں ہونے والی دہشتگردی ایک بڑھے خطرے کی نشاندہی کر رہی ہے۔جبکہ مقامی انتظامیہ کی غفلت ایک سوالیہ نشان ہیں۔