پاکستانی شیعہ خبریں

وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ، شیعہ وکیل بیٹے سمیت شہید

shiitenews shaheedکراچی کے علاقے ملیر میں صبح وہابی ناصبی دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شیعہ وکیل اور انکے بیٹے کو شہید کردیا۔ نمائندے کیمطابق معروف شیعہ وکیل صلاح الدین اور انکے بیٹے علی رضا ایڈوکیٹ کو کالعدم جماعت کے دہشت گردوں نے اس وقت نشانہ بنایا جب دونوں باپ بیٹا آفس جا رہے تھے۔

 تفصیلات کے مطابق معروف شیعہ وکیل صلاح الدین اور انکے بیٹے علی رضا ایڈوکیٹ پر بکرہ پیڑی روڈ پر وہابی دہشت گردوں نے اس وقت فائرنگ کردی جب دونوں آفس جارہے تھے انہیں فورٰ طور پر جناح اسپتال لے جایا گیا لیکن دونوں کی شہادت ہوچکی تھی۔ شہداء کے جنازے مرکزی امامبارگاہ جعفر طیار منتقل کئے جا رہے ہیں۔

عوام کو تحفظ دینے میںحکومت مکمل طور پر  ناکام ہوچکی  ، شیعہ وکلاء باپ اور بیٹے کی شہادت اور نارتھ ناظم آباد میں باب العلم مسجد و امام بارگاہ کے ٹرسٹی پر فائرنگ جسمیں وہ شدید زخمی ہوگئے اس بات کا ثبوت ہیں۔ دہشت گرد کو حکومت کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار علامہ حسن ظفر نقوی نے شیعت نیز کے نمائندے سے کیا۔

ایسے وقت میں کہ جب کل ۲۵ مارچ کو شیعت کا تاریخی جلسہ نشتر پارک میں منعقد کیا جارہا ہے ، شیعہ وکلاء کی شہادت ناصبیوں کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے، حکومت اس بات کو باور کرلے کہ شہادتیں پیروان امام حسین علیہ السلام کیلئے سعادت ہے  اور شہادتوں سے نہ تو شیعہ قوم کو ڈرایا جاسکتا ہے اور نہ ہی دبایا جا سکتا ہے۔  

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button