پاکستانی شیعہ خبریں

لاشیں اٹھانے کے باوجود تحمل سے کام لے رہے ہیں ، ہمارے جوانوں نے ہتھیار اٹھا لیےتوسب کچھ جل جائیگا،حسن ظفر نقوی

Hassan zafar naqviمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان سید حسن ظفر نقوی نے کوئٹہ میں علی الصبح ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کی سنگین واردات کے دوران 6 افراد کی مظلومانہ شہادت پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملت جعفریہ لاشوں پر لاشیں اٹھانے کے باوجود ملک کی سلامتی و

استحکام کے لیے صبر و تحمل سے کام لے رہی ہے ، اگر ہمارے جوانوں نے ہتھیار اٹھا لیے تو پھر سب کچھ جل کر راکھ ہو جائے گا، وہ سانحہ کوئٹہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ، انہوں نے کہا کہ ملک کے کونے کونے میں بے گناہ

مسلمانوںکو خون میں نہلایا جا رہا ہے اور حکومت و حکومتی ادارے خاموش ہیں ، ستم ظریفی یہ ہے کہ ہماری آزاد عدالتوں کو ایک تھپڑ تو نظر آجاتا ہے لیکن سینکڑوں بے گناہ انسانوں کا خون نظر نہیں آتا ، بالخصوص شیعیان حیدر کرار کے قتل عام پرخاموشی اختیار کر لیتی ہیں اور اس پر مستزاد یہ ہے کہ ملک کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں بھی مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں ، اس صورت حال میں ہمیں خدشہ ہے کہ مسلسل نظر انداز ہونے کے سبب احساس محرومی کا شکار ہو کر ہماری ملت کے جوان انتقامی راستہ اختیار کر سکتے ہیں ، خدا نخواستہ ایسا ہوا تو بھر ملک میں سقوط ڈھاکہ جیسی صورت حال پید اہو جائے گی اور ملکی سلامتی کی ضمانت نہیں دی جا سکے گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button