پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ شہُدائے اسپنی روڈ کی تدفین’ ہزاروں سوگواروں کی شرکت

12شہداء کی نماز جنازہ علامہ جمعہ اسدی کی امامت میں ادا کی گئی، ہزاروں سوگواروں کی شرکت، انتظامیہ اور دھشت گردوں کے خلاف زبردست نعرہ بازی۔
اسپنی روڈ پر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے مومنین کوہزارہ ٹاؤن (ہزارہ قبرستان) میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ شہداء کے جنازے میں ہزارہ سوگواروں نے شرکت کی اس موقع انتظامیہ اور دہشتگردوں کے خلاف زبردست نعرہ بازی ہوئی۔
نماز جنازہ میں ہزارہ قومی جرگہ کے صدرحاجی قیوم علی چنگیزی وبلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدرسید محمد اشرف زیدی سمیت دیگرشخصیات نے بھی شرکت کی ۔ ہزارہ قبرستان میں موجودہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدرسید محمد اشرف زیدی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا جب تک پولیس کی حراست میں ہزارہ مومنین کے باقی 3 اسیربھی رہا نہیں کردئے جاتے بائے پاس روڈ کوبند رکھی جائے گی ۔
تدفین کے وقت رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ شہداء کے عزیز و اقارب غم سے نڈھال تھے۔ نماز جنازہ علامہ جمعہ اسدی کی امامت میں ادا کی گئی جنازے میں شریک مومنین نے حکومت کیخلاف سخت نعرے بازی کی اور قاتلوں کی فوری گرفتاری اور قرار واقعی سزا کا مطالبہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button