پاکستانی شیعہ خبریں

پاکستان کو کافرستان اور قائد اعظم کو کافر اعظم کہنے والے آج محب وطن پاکستانی ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔دفاع تشیع کانفرنس

shiitenews hasanzafer kahirpor

خیرپور – شیعانِ حیدر کرار نے حکمرانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرشیعانِ حیدر کرار کا قتل عام نہ روکا اور انھیں دیوار سے لگانے کی سا زشیں بند نہ کیں اور دہشتگردوں کو لگام نہ دی تو پھر کراچی سے پارا چنار تک عدالتیں لگانا شروع کر دیں گے اور پھر ایک بھی دہشتگرد اور ان کے حواری نہیں بچیں گے پاکستان کو کافرستان اور قائد اعظم کو کافر اعظم کہنے والے آج محب وطن

پاکستانی ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں اب وہ دفاع پاکستان کا نام لے کر پاکستان کو توڑنے کی سازشوں میں مصروفِ عمل ہیں یہ لوگ پاکستان کے دوست نہیں بلکہ دشمن ہیں جو امریکہ سے ڈالر لے کر ان کے ایجنٹوں پر عمل پیراہیں یہ امریکہ کی الادوں میں سے ہیں اب حکمران کہنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ زیادتی کر رہا ہے شیعانِ حیدر کرار چودہ سو سالوں سے یزیدی ٹولے سے اوران کے آلہ کار امریکی سامراج سے لڑتے آرہے ہیں اگر حکمران ہماری بات سمجھ چکے ہوتے اور ہمارا ساتھ دیتے تو ہمیں امریکی غلامی نہ کرنی پڑتی اور ہمارے ملک کا یہ حال نہ ہوتا امریکہ حکمرانوں سے نہیں بلکہ حسینیوں سے ڈرتاہے ہم نے امریکہ کے وائٹ ہاؤس کو بلیک ہاؤس بنا دیا ہے ملک میں شیعہ سنی کوئی مسئلہ نہیں یہ دونوں امن کے پیکر ہیں مگر ایک یزیدی ٹولہ ملک میں دہشتگردی کر رہا ہے مگر حکمران انھیں گرفتا ر کرنے کے بجائے ان کی پشت پناہی اور ان کے سرپرست بنے بیٹھے ہیں اے حکمرانوں سُن لو ہمیں مختار بنے پر مجبور نہ کیا جائے اگر ہم مختار بن گئے تو پھر ہماس ملک میں امن کی گارنٹی نہیں دے سکتے ان خیالات کا اظہا ر مجلس وحد ت مسلمین کے مرکزی ترجمان،،ممتاز شیعہ عالمِ دین علامہ سید حسن ظفر نقوی نے خیرپور میں پیامِ ولایت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام دفاع تشیع کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم امن کا گلدستہ ہیں اس گلدستے میں ہر قسم کے پھول رہتے ہیں جس کی خوشبو سے پورا ملک مہک رہا ہے آج کا یہ اجتماع عام اجتماع نہیں بلکہ یہ اجتماع اسلام و دین کے دشمنوں کے تابوت میں آخری کیل ہے انھوں نے کہا کہ32 سال قبل امریکی اشارے پر جنرل ضیاء الحق نے جو دہشتگردی کا بیج بویا اور ایجنسیوں نے ان سانپوں کو دودھ پلایا اب وہ سانپ ملک کی سلامتی اور بقا کے لئے خطرہ بن گئے ہیں انھوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے بلوچستان صوبہ آتش فشاں پر کھڑ اہے وہاں پر ہزارہ قبیلے کے ساتھ مسلسل زیادتی ہورہی ہے ہزارہ قبیلے کے نوجوانوں کو شناخت کرنے کے بعد انھیں شہید کیا جارہا ہے مگر وہاں کے قوم پرست بلوچ رہنما ان واقعات پر خاموش ہیں انھوں نے کہا کہ سرحد ہاتھوں سے نکل چکا ہے کراچی سے پارا چنار تک خون کی حولی کھیلی جارہی ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے سیاسی تماشہ گر اب عوام کو بیوقوف نہیں بناسکتے مذہبی جماعتیں کتاب کا نام لے کراس کو قرآن پاک کہتے رہے اور ڈالر کماتے رہے مگر پھر ہم نے صبر کیا اب ہم سے مزید صبر نہیں ہوتا انھوں نے کہا کہ حکمران بتائیں کہ کون سا شہر دہشگردوں سے بچا ہوا ہے دہشتگردوں کو پروان چڑھانے والے حکمران سن لیں کہ حسینیوں کو موت نہیں آتی حسینیوں کا خون جب زمین پر گرتاہے تو ایک انقلاب جنم لیتا ہے انھوں نے کہاکہ پاکستان بنانے میں شیعان حیدر کرار کی قربانی شامل ہے اور ہم نے ہمیشہ امن کا راستہ اپنایا ہے شیعانِ حیدر کرار اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں اس موقع پر کانفرنس سے مولانا آغا مظہر عباس نقوی نے کہا کہ مسلمان ملک پاکستان میں شیعانِ حیدرکرار کو دفاع تشیع کانفرنس کرنی پڑ رہی ہے کیونکہ حکمران ہمیں تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں تمام سامراجی قوتوں نے خیرپور کو مرکز بنایا ہوا ہے معاہدے پر معاہدے کر کے تھک چکے ہیں اب معاہدے نہیں شیعانِ حیدرکرار کا تحفظ کریں گے وزیر اعلیٰ سندھ ،وزیرِداخلہ سندھ کے پاس اگر ہمارے لئے ٹائم نہیں تو ٹھیک ہے اب دور بدل چکا ہے جب وہ سمجھتے تھے کہ شیعانِ حیدر کرار کے ووٹ اُن کی جیبوں میں ہیں تو یہ اُن کی بھول ہے ملت جعفریہ کا اپنا موقف اور ہماری راستہ بس کربلا اور ہمارا رہنماء یا حسین ؑ ہے ۔کانفرنس سے علامہ سید آفتاب حید رجعفری،علی اوسط ،جوہر شاہ ،جمن شاہ،مولانا عالم موسوی ،قمر عباس زیدی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔کانفرس میں موجور ہزاروں کے اجتماع نے لبیک یاحسین ؑ ،کے علاوہ نعرہ حیدری یاعلیؑ ،یہ کس کا لہو یہ کون مرا ،بدماش حکومت بول زرا،جوانیاں لوٹائیں گے،انقلاب لائیں گے کے فلک شگاف نعرو سے بنڈال گونج اُٹھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button