پاکستانی شیعہ خبریں

شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ میں حکومتی اتحادی جماعتیں ملوث ہیں مجلس وحدت مسلمین

mwmprotestسانحہ چلاس و کراچی میں ہونے والی دہشت گردی شیعہ عمائدین کے قتل عام کے خلاف کراچی میں مظاہرے یوم سوگ احتجاجی مظاہرے ۔کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے اور شیعہ معصوم افراد کے قاتلوں کی گرفتاری کے مطالبے
مولانا صادق رضا تقوی ،مولانا علی افضال ،علامہ آفتاب جعفری، محمد مہدی،مبشررضوی ،اصغر زیدی کا خطاب

گلگت ، بلتستان ،کو بلوچستان بنانے کی سازش کی جارہی ہے،شیعہ مسلمانوں کا قتل کی سازش عالمی استعماری طاقتیں ملوث ہیں فر قہ واریت کو حکومتی سطح پر پھیلایا جا رہا ہے۔گلگت میں افواج پاکستان کی موجودگی میں 150سے زائد شیعہ عمائدین کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ،کراچی اور گلگت دہشت گردی میں ریا ستی ادارے اور اُن کے سر پرست حکومتی اتحادی ملوث ہیں ۔
ملک دشمن کانگریسی ایجنٹوں کے ہاتھوں گلگت کے علاقے چلاس میں ہونے والے بسوں پر حملے میں 150سے زائد شیعہ مسافروں کی شہادت کی اطلاعات سامنے آتی ہیں حکومتی انتظامیہ ، نے کمینیو کیشن سسٹم جام کر کے فر فیو چھپانے کی کو شش کی۔چلاس 150سے زائد شیعہ عمائدین کے قتل میں کالعدم جماعت کا دہشت گرد قاضی نثار اور مولوی عطا اللہ ملوث ہے پھانسی دی جائے۔

کراچی ( شیعت نیوز ) گلگت ،کراچی اور کوئٹہ میں جاری شیعہ نسل کشی اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف آج ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے احتجاجی مظاہروں کی اپیل مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے کی گئی تھی تاہم بعد نماز جمعہ ملک بھر میں نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں جس میں ملک بھر کے لاکھوں شیعیان حیدر کرار نے شرکت کر کے حکومت پاکستان کی سرپرستی میں گلگت ،کراچی اور کوئٹہ اور ملک کے دیگر علاقوں میں جاری شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف زبردست احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں کالعدم دہشت گرد گرہوں کے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی جائے اور گلگت میں ایک سوپچاس شیعہ مسافروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گرد کالعدم جماعت کے دہشت گرد قاضی نثار اور مولوی عطا اللہ کو پھانسی دی جائے ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ریاستی اداروں کی سرپرستی میں شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ بند کرو،کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کاروائی کرو اور شیعہ مسافروں کے قاتلوں کو گرفتار کر کے سزائے موت کے مطالبے درج تھے۔
ملک بھر میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے سلسلہ میں کراچی میں مرکزی احتجاجی مظاہر ہ کھارادر میں بعد نماز جمعہ کیا گیا جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماؤں مولانا صادق رضا تقوی ،مولانا علی انور،علامہ آفتاب جعفری، محمد مہدی،وصی محمد و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ ،کراچی اور گلگت میں ۱۵۰ سے زائد شیعہ معصوم مسلمانوں کے قتل عام میں امریکہ و صیہونی اور کانگریسی ایجنٹ ملوث ہیں ،ان کاکہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو بلوچستان بنانے کی سازش کی جا رہی ہے تا کہ ملک میں انارکی پھیلائی جائے ۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مولانا صادق رضا تقوی کا کہنا تھا کہ گلگت ، بلتستا ن میں سفاک دہشت گردوں نے ایک سو پچاس شیعہ مسافروں کو بے دردی دے شہید کر دیا ہے جس میں قاضی نثار اور مولوی عطاء اللہ ملوث ہیں تاہم ان دونوں دہشت گرد سرپرستوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور سزائے موت دی جائے۔ان کاکہنا تھا کہ اگر حکومت نے گلگت بلتستان میں جاری سرکاری اداروں کی سرپرستی میں شیعہ نسل کشی کا نوٹس نہ لیا تو سرحدی علاقوں کو عدم استحکام سے نہیں بچایا جا سکے گا ۔
رہنماؤں نے مزید کہا کہ امریکی و صیہونی اور کانگریسی ایجنٹوں کے ذریعہ مملکت پاکستان میں فرقہ وارانہ آگ کو ہوا دینے کی گھناؤنی سازشیں کی جا رہی ہیں جس کے مستقبل میں منفی نتائج برآمد ہوں گے اور اگر اس آگ کو نہ روکا گیا تو پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں آ جائے گا اور ملک دشمن قوتیں اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہوں گی ،رہنماؤں نے کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ اور گذشتہ دنوں ۵ شیعہ نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ کو افسوس ناک اور حکومت کے لئے لمحہ فکریہ قرار دیا ہے۔علی اوسط کا کہنا تھا کہ کراچی شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ میں حکومتی اتحادی جماعتیں ملوث ہیں جو ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ کروا رہے ہیں ، مظاہرین نے امریکہ مردہ باد ،اسرائیل نامنظور اور دہشت گرد ی نا منظور سمیت لبیک یا حسین ؑ اور شہادت سعادت سمیت شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے کے زبردست نعرے لگائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button