جنرل(ر) حمید گل،ارکین قومی اسمبلی ریاض فتیانہ اور کشور زہرا و دیگر کااحتجاجی کیمپ میں علماء سے اظہار یکجہتی
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے سانحہ چلاس ، گلگت میں مسلسل کرفیو کے نفاذ اورحکومت ناروا رویہ کے خلاف پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے دیا جانے والا احتجاجی دھرنا چھٹے روز میں داخل ہو گیا ، گزشتہ روز بھی ہزاروں افراد نے پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے لگائے احتجاجی کیمپ میں پر امن احتجاج کیا ، اس دوران جنرل ( ر ) حمید گل ، متحدہ قومی موومنٹ کی رکن قومی اسمبلی کشور زہرا
، ایم این اے ریاض فتیانہ، امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے صدر سید کمیل عباس، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق صدرعادل بنگش سمیت دیگر اہم شخصیات نے کیمپ میں آ کر مظاہرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ، جنرل (ر) حمید گل نے مظاہرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ چلاس کو ملکی سلامتی و استحکام کے خلاف ایک سنگین سازش قرار دیا انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ دہشت گردی کی اس سنگین واردات میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں ،قومی اسمبلی کے رکن ریاض فتیانہ نے کہا کہ سانحہ چلاس میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرنا سیکورٹی اداروں کی اولین ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں باقاعدہ آئی جی گلگت سے وضاحت طلب کی گئی ہے ۔ ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی کشور زہرا نے مظاہرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ شہدائے چلاس کے سفاک قاتلوں کو فی الفور گرفتار کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، احتجاجی کیمپ میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری علامہ امین شہیدی ، سیکرٹری شعبہ جوان علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی، سیکرٹری سیاسیات سید علی اوسط رضوی ، سیکرٹری تنظیم سازی علامہ شبیر بخاری، سیکرٹری فلاح و بہبود برادر نثار فیضی ، گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹڑی جنرل علامہ نیئر عباس مصطفوی اور پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری علامہ اصغر عسکری بھی موجود تھے ، ایم ڈبلیو ایم کے راہنمائو ں نے کیمپ میں یکجہتی کے اظہار کے لیے آنے والی شخصیات کا شکریہ اد ا کیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی مظلومیت کے حق میں اٹھنے والی ہر آواز کی حمایت کریں گے ۔