ایرانی عوام، دشمن کی اقتصادی سازشوں کو ناکام بنادیں گےمحمد علی موحدی کرمانی
تہران میں خطیب جمعہ نے نماز جمعہ کے خطبوں میں ایران کے خلاف امریکی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام دشمن کی اقتصادی سازشوں کو ناکام بنادیں گے ایرانی لوگ امریکہ کی اقتصادی پابندیوں کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار کے مانند کھڑے ہیں۔
حجۃ الاسلام والمسلمین محمد علی موحدی کرمانی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ تہران میں خطیب جمعہ نے نماز جمعہ کے خطبوں میں ایران کے خلاف امریکی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام دشمن کی اقتصادی سازشوں کو ناکام بنادیں گے ایرانی لوگ امریکہ کی اقتصادی پابندیوں کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار کے مانند کھڑے ہیں ۔
خطیب جمعہ نے ایرانی حکام پر زوردیا کہ وہ عوام کی طرح متحد رہیں اور دشمن کی سازشوں کے بارے میں آگاہ اور ہوشیار رہیں اورعوام کی معیشتی مشکلات کو حل کرنے کے لئے سنجیدگی سے عمل کریں ۔
خطیب جمعہ نے کہا کہ امریکہ اسلامی ممالک میں داخلی اختلافات پیدا کرکے انھیں کمزور کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ انھوں نے عراق ، مصر اور شام کے عوام پر زوردیا کہ وہ اپنے داخلی اختلافات کو باہمی طورپر حل کرنے کی کوشش کریں اور امریکہ کو اپنے ممالک پر مسلط ہونے کی اجازت نہ دیں ۔ انھوں نے کہا کہ شام کے بارے میں ایران کا مؤقف صداقت پر مبنی ہے اور ایران شامی عوام اور حکومت کی مدد اپنا اخلاقی اور اسلامی فریضہ سمجھتا ہے۔