پاکستانی شیعہ خبریں

خیرپور کی متعصب انتظامیہ کے خلاف احتجاجی جیل بھرو تحریک کا اعلان

jail-bar-shia-mazloom110دہشت گردوں کی سرپرست متعصب خیرپور انتظامیہ کے خلاف تمام شعیہ نمائندہ تنظیموں پر مشتمل خیرپور شیعہ سپریم کونسل نے جمعہ کے روز سے جیل بھرو تحریک کا اعلان کردیا ہے ۔شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق خیرپور کی موجودہ صورتحال پر خیرپور شیعہ سپریم کونسل کا ایک طویل اور انتہائی اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام شرکاء نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ خیرپور انتظامیہ کی مسلسل نا انصافیوں اور متعصبانہ پالیسوں اور بے گناہ شیعوں کی بلاجواز گرفتایوں کے خلاف جیل بھروتحریک شروع کی جانی چاہیے ۔واضع رہے کہ خیرپور میں کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کھل کر شیعہ مسلمانوں کو جانی ومالی نقصان سے دوچار کر رہا ہے ۔شیعہ مسلمانوں کے رزق حلال کا زریعہ ان کی دوکانیں تک جلادی گیءں، کئی امام بارگاہوں پر حملے کے گے اور مقدسات کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔لیکن بجائے دہشت گردوں کو گرفتار کر کے سزادلونے کے خود شیعہ مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے گئے،حد تویہ ہے کہ بے گناہ شیعہ مسلمانوں کا قانونی دفاع کرنے والے وکلاء کو بھی جھوٹے مقدمات میں پھنسایا گیا ،حال ہی میں شیعہ علماء کونسل نے احتجاجی جلسہ منعقد کیا تو ان کے خلاف بھی مقدمہ درج کردیا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button