پاکستانی شیعہ خبریں

شہداء کا پاک خون ملت میں بیداری کا سبب بن رہا ہے، عظمت شہداء کانفرنس

isopak آئی ایس او پشاور ڈویژن کے زیراہتمام منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ نذیر حسین نے کہا کہ دشمن اسلام کو اب سمجھ لینا چاہئے کہ یہ قافلہ شہادتوں سے رکنے کی بجائے منزل کی جانب اور تیزی سے بڑھے گا، ثاقب بنگش نے کہا کہ قوم اور ملت کے عظیم جانبازوں کی قربانیوں کو تاابد یاد کیا جائے گا۔
 ہفتہ شہداء امامیہ کے سلسلے میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے زیراہتمام عظمت شہداء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ شہداء کا پاک خون ملت میں بیداری کا سبب بن رہا ہے، قوم و ملت کو آگے بڑھ کر شہداء کے خانوادوں کا سہارا بننا ہوگا، مرکزی امام بارگاہ حسینیہ ہال پشاور میں منعقدہ کانفرنس میں شہداء کے ورثاء نے بھی شرکت کی، اس موقع پر اپنے خطاب میں امام جماعت امامیہ مسجد حیات آباد علامہ نذیر حسین نے شہداء کی عظمت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ شہداء کے خانوداگان کی ضروریات، انکے بچوں کی پرورش اور تعلیم کا خیال رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے، شہادت بہت بڑا درجہ ہے، شہید کبھی مرتا نہیں، وہ اللہ تعالٰی کے فرمان کے مطابق زندہ رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں آج دشمنان اسلام کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ یہ قافلہ شہادتوں سے رکنے کی بجائے منزل کی جانب اور تیزی سے بڑھے گا۔ آئی ایس او پشاور ڈویژن کے صدر ثاقب بنگش نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہداء کا پاک خون ملت میں بیداری کا سبب بن رہا ہے، قوم اور ملت کے عظیم جانبازوں کی قربانیوں کو تاابد یاد کیا جائے گا، کانفرنس سے شہداء کے بچوں نے بھی خطاب کیا اور شہادت کے بعد اپنے مسائل اور تکالیف کا ذکر کیا، جس سے شرکاء ِمحفل کی آنکھیں اشک بار ہو گئیں، آخر میں شہداء کے بچوں میں تحائف تقسیم کئے گئے اور گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے پھنسے فوجی جوانوں کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button