پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی:ٹارگٹ کلنگ جاری،ایک اور شیعہ جوان شہید

Shiitenew Shaheed-400X300کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے ۳۵ سالہ شیعہ جوان شہید ہو گیا ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں منگل کے روز ناصبی وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک اور شیعہ جوان مرزا سرفراز شہید ہو گیا ہے۔
شہید سرفراز کو اورنگی ٹاؤں سیکٹر ساڑھے گیارہ کے علاقے صابری چوک پر دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ ان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے بھی بتایا جاتا ہے۔شہید کے جسم میں چار گولیاں لگی ہیں تاہم ان کے جسد خاکی کو پوسٹ مارٹم کے لئے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ طویل عرصے سے شہر کراچی میں شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجہ میں درجنوں شیعہ افراد شہید ہو چکے ہیں لیکن تاحال حکومت اور پولیس انتظامیہ شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ کو روکنے اور ناصبی وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔
یہ بات حیرت انگیز ہے کہ اورنگی ٹاؤن جو کہ ایک ایسا علاقہ مانا جاتاہے کہ جس کو دہشت گردوں کی جنت سے تعبیر کیا گیا ہے،جہاں پر کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور حرکۃ الانصار نامی دہشت گرد جماعتیں آزادی سے کام کر رہی ہیں اور شیعہ مسلمانوں کا قتلم عام کرنے میں مصروف عمل ہیں۔
یہ بات بھی قابل غور ہے کہ اورنگی ٹاؤن میں ماضی میں بھی متعدد شیعہ نوجوان ناصبی وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بنتے ہوئے جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button