پاکستانی شیعہ خبریں

کوئی بھی آزاد ملک اپنی سرحدوں کی پامالی برداشت نہیں کرتا، علامہ ساجد نقوی

sajid naqvi newشیعہ علماء کونسل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امریکہ و نیٹو فورسز دن دیہاڑے ملک کی چیک پوسٹوں پر حملہ آور ہو کر قوم کے سپوتوں کو شہید کر دیتی ہیں۔ آئے روز ڈرون حملوں سے بے گناہ لوگ مارے جاتے ہیں، اس وقت ان طاقتوں کو عالمی قوانین کیوں یاد نہیں آتے۔
 علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی پابندیوں سے ڈرانا انتہائی مضحکہ خیز ہے۔ حکمرانوں کو چاہیے کہ عوام کو بھاشن دینے کی بجائے امریکہ، نیٹو اور دیگر عالمی طاقتوں کو باور کرائیں کہ ملکی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے وفاقی وزیر دفاع کے نیٹو سپلائی بحال نہ کرنے کی صورت میں ملک پر معاشی پابندیاں لگنے کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکمران اس طرح کے بیانات دے کر دہشتگردی و لوڈشیڈنگ میں پسی عوام کو مزید نہ ڈرائیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ و نیٹو فورسز دن دیہاڑے ملک کی چیک پوسٹوں پر حملہ آور ہو کر قوم کے سپوتوں کو شہید کر دیتی ہیں۔ آئے روز ڈرون حملوں سے بے گناہ لوگ مارے جاتے ہیں، اس وقت ان طاقتوں کو عالمی قوانین کیوں یاد نہیں آتے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی قوانین کی کی نشاندہی کرنے والے حکمران آئے روز ملک کی سرحدوں کی پامالی پر بھی عالمی سطح پر آواز بلند کریں کیونکہ کوئی بھی خود مختار اور آزاد ملک اپنی سرحدوں کی پامالی برداشت نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل کیا۔ حکمران ملکی مفادات کو ہر چیز پر مقدم رکھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button