لاہور ؛امریکی سعودی نواز کالعدم دہشت گردوں کی فاءرنگ سے ماہر تعلیم سید شبیہ الحسن شہید
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شبيہ الحسن پر اس وقت حملہ کيا گيا تھا جب وہ شمالی چھاونی ميں اپنے کالج کے باہر کھڑے تھے کہ موٹرسائيکل سوار دو نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔
لاہور ميں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے معروف ماہر تعليم ڈاکٹر شبيہ الحسن رات گئے اسپتال ميں دم توڑ گئے۔ ڈاکٹر شبيہ الحسن کو قاتلانہ حملے ميں زخمی ہونے کے بعد طبی امداد کے لئے سروسز اسپتال پہنچايا گيا تھا جہاں 3 گھنٹے سے زائد آپریشن جاری رہا۔مگر شہید شبیہ ابحسن زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے رات 3 بجے کے قریب شہید ہوگئے۔
ڈاکٹر شبيہ الحسن پر اس وقت حملہ کيا گيا تھا جب وہ شمالی چھاونی ميں اپنے کالج کے باہر کھڑے تھے کہ موٹرسائيکل سوار دو نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔ ڈاکٹر شبيہ الحسن کو ايک گولی پيٹ ميں اور دوسری سينے ميں لگی، انہيں سروسز اسپتال منتقل کيا گيا۔ ڈاکٹر سید شبیہ الحسن کی نماز جنازہ آج بروز ہفتہ دو بجے دوپہر ڈی گراؤنڈ رحمن پورہ نزد آب پارہ سٹاپ وحدت روڈ میں ادا کی جائے گی۔ ڈاکٹر سید شبیہ الحسن مرثیہ خوانی اور مذہبی شاعری میں منفرد مقام رکھتے تھے۔ ان کی ملک کے لئے تعلیم کے شعبہ میں خدمات لائق تحسین ہیں۔
شہید ڈاکٹر سید شبیہ الحسن ہاشمی معروف شاعر و مرثیہ نگار سید وحید الحسن ہاشمی کے فرزند تھے، شہید ڈاکٹر سید شبیہ الحسن ہاشمی خود بھی بہت اعلی درجے کے شاعر تھے، اہل ادب کا کہنا ہے کہ شہید ڈاکٹر سید شبیہ الحسن ہاشمی کی شہادت ملت تشیع کے حلقہ ادب کا ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ پوليس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر ان کے بھائی شريف الحسين کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کر ليا گیا ہے۔