پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ ساجد نقوی کی زیر صدارت شیعہ علماء کونسل کے عہدیداروں کی سہ روزہ ورکشاپ کا آغاز

allama sajid naqvi one تربیتی ورکشاپ میں صوبہ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے مرکزی، صوبائی و ضلعی عہدیدران نے شرکت کی۔
شیعہ علماء کونسل کے مرکزی و صوبائی عہدیداروں کی سہ روزہ سیاسی، تربیتی، اخلاقی ورکشاپ علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت مرکزی جامع مسجد G6/2 اسلام آباد میں شروع ہو گئی ہے۔ تربیتی ورکشاپ میں صوبہ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے مرکزی، صوبائی و ضلعی عہدیدران نے شرکت کی، اور صوبائی، علاقائی اور ضلعی مسائل، امن و امان کی صورتحال و دیگر معاملات کی طرف مرکزی قیادت کی توجہ دلائی۔ جس کے بعد مختلف معاملات پر سوالات و جوابات اور بحث و تمحیص ہوئی، بعد ازاں صوبوں اور اضلاع کے مسائل پر تجاویز، سفارشات بھی دی گئیں۔ واضح رہے کہ تربیتی ورکشاپ 20 مئی بروز اتوار تک جاری رہے گی، علامہ سید ساجد علی نقوی مرکزی خطاب ورکشاپ کے اختتامی  روز کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button