پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ مقصودعلی ڈومکی کی ایچ آر سی پی کی چیئرپرسن اور وائس چیئرمین سے ملاقات، بلوچستان میں شیعہ نسل کشی پر گفتگو

queta21mayمجلس وحدت مسلمین پاکستان بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی چیئرپرسن محترمہ عاصمہ جہانگیر اور وائس چیرمین طاہر ایڈوکیٹ سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں میں ایم ڈبلیو ایم کی شوریٰ عالی کے رکن علامہ سید ہاشم موسوی اور دیگر مقامی شیعہ رہنماء بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے محترمہ عاصمہ جہانکیر اور ایڈووکیٹ طاہر کو بلوچستان بالخصوص کوئٹہ اور مستونگ میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے آگاہ کیا۔ دوران گفتگو علامہ مقصود علی کا کہنا تھا کہ گذشتہ پندرہ سالوں سے کوئٹہ میں ہزارہ اور کوئٹہ سے تفتان بارڈ ر کے راستے پر شیعہ زائرین کی ٹارگٹ کلنگ کی جار ہی ہے جس کا عدم تدارک حکومتی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بارہا حکومت سے مطالبہ کر چکے ہیں کہ دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق اور بلا تاخیر آپریشن کیا جائے لیکن اس کا حکومت نے سنجیدگی سے نوٹس نہیں لیا جو کہ قابل افسوس امر ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محترمہ عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ  بلوچستان میں شیعہ نسل کشی انتہائی قابل مذمت ہے اور اس کا جتنا افسوس کیا جائے کم ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ انسانی ہیومین رائٹس ایسوسی ایشن پاکستان اس قتل و غارت گری کے خلاف موثر آواز بلند کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button