پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی میں بے گناہ معصوم درجنوں افراد کے قتل کی مذمت کرتے ہیں اصغر زیدی

asgher zaidiمجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کیے پولٹیکل سیکرٹری اصغر زیدی نے کہا ہے کہ ریاستی ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ دہشتگرد سرعام دندناتے پھر رہے ہیں مگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ان پر ہاتھ ڈالنے سے کترا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے پولٹیکل سیکرٹری اصغر زیدی نے وحدت ہاوس سے جاری ہونے والے مذمتی بیان کی ان کا کہنا تھا کراچی شہر میں معصوم لوگوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے

اصغر زیدی نے کہا کہ دنیا میں کسی بھی مہذب معاشرے میں اگر ایک شخص بھی قتل ہو جائے اور دہشتگردی کا شکار ہو جائے تو کہرام مچ جاتا ہے اور چھوٹے چھوٹے واقعات پر اعلیٰ عہدیدار ناکامی کے بعد مستعفی ہو جاتے ہیں مگر پاکستان کو قاتلستان میں تبدیل کر دیا گیا ہے آئے روز درجنوں پاکستانیوں کو بیدردی سے قتل کر دیا جاتا ہے مگر حکمرانوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ انہوں نے کہا کہ بیحسی کا یہ عالم ہے کہ دہشتگردی کے ان واقعات سے مقدر حلقوں کی جانب سے دو لفظ تک نہیں کہے جاتے جو کہ انتہائی تشویش کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور رینجرز کراچی کے امن برقرار رکھنے میں ناکام ہوگئی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button