پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ ناصر عباس کی گرفتاری شیعہ قوم کو دیوار سے لگانے کی سازش ہے ،شیعہ تنظیمیں

shiitenews allama nasir abbas multanراولپنڈی اسلام آباد کی شیعہ مذہبی تنظیموں کا ہنگامی اجلاس میں خطیب علامہ ناصر عباس آف ملتان کی لاہور میں گرفتاری پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں راولپنڈی اسلام آباد کے بانیان مجالس ،ماتمی سالاروں اور ماتمی عزاداروں نے بھرپور شرکت کی ۔شیعہ عمائدین نے کہا کہ علامہ ناصر عباس کوہمیشہ کی طرح جھوٹے اور بیہودہ ہتھکنڈے استعمال کر کے گرفتار کیا گیا ہے، ایسا لگتا ہے کہ پورا پاکستان ان کالعدم جماعت کے دہشت گردوں کے ہاتھوں یر غمال بنا ہوا ہے لیکن حکومت یاد رکھے کہ شیعہ قوم خاموش نہیں بیٹھے گی۔بعض قوتیں ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانا چاہتی ہیں پاکستان بنانے اور بچانے میں شیعہ قوم کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں کسی طاقت کو ملت جعفریہ کے حقوق پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

اجلاس میں متفقہ طور پر پنجاب حکومت سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ ذاکر اہلبیت علیہ السلام کو فی الفور رہا کیا جائے اور ان دہشت گردوں کو لگام دی جائے جنہوں نے معصوم و نہتے مسلمانوں کا جینا حرام کیا ہوا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button