پاکستانی شیعہ خبریں

امام خمینی انسانی تاریخ کی نادر شخصیات میں سے ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس

barsi imam khumainiامام خمینی انسانی تاریخ کی نادر شخصیات میں سے ہیں، انقلاب اسلامی کی اساس دین و سیاست کی وحدت ہے، ملت ایران مبار باد کی مستحق ہے کہ اس کو امام خمینی جیسی تاریخ ساز شخصیت ملی۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن، ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان، ناصران امام فاؤنڈیشن، اصغریہ آرگنائزیشن اور امامیہ آرگنائزیشن کی جانب سے مشترکہ طور پر بریٹو روڈ سولجر بازار میں منعقدہ امام خمینی ؒ کی برسی کے سالانہ مرکزی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، بزرگ عالم دین مولانا شیخ محمد حسن صلاح الدین، متحدہ علماء محاذ کے رہنما مفتی اسلم نعیمی، علامہ آغا آفتاب حیدر جعفری و دیگر شامل تھے، اس موقع پر نظامت کے فرائض مولانا صادق رضا تقوی نے انجام دیئے جبکہ قاری رفیق نے تلاوت اور پروفیسر سبط جعفر، شجاع رضوی، مہدی رضا و دیگر نے امام خمینی کی شان میں کلام پیش کئے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ امام خمینی انسانی تاریخ کی نادر شخصیات میں سے ہیں، امام خمینی نے اس اسلام ناب محمدی کو زندہ کیا کہ جس کو گوشہ نشین کردیا گیا تھا، انہوں نے اس اسلام کو نئی زندگی دی اور یہ ثابت کیا کہ اسلام ناب محمدی کے نظام میں ہی ہماری حیات ہے، ان کا کہنا تھا کہ امام خمینی نے اس انقلاب کی بنیاد ڈالی کہ جس میں دین و سیاست کی جدائی کو ختم کیا گیا اور یہ انقلاب دراصل بغاوت تھی دنیا کے ان نظاموں کے خلاف کہ جنہوں نے دین کو سیاست سے جدا کردیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم انقلاب اسلامی کو رول ماڈل قرار دیتے ہوئے پاکستان کی سرزمین سے امریکی نفوذ کو ختم کرسکتے ہیں۔

مفتی اسلام نعیمی کا کہنا تھا کہ امام خمینی کا پیغام وحدت کا پیغام ہے، لہٰذا ہمیں فرقہ واریت سے دور رہنا ہے اور وحدت کا پرچار کرنا ہے، اگر ہم نے ایسا کیا پاکستان امن کا گہوارہ بن جائے گا، انہوں نے کہا کہ اس ملک میں شیعہ اور سنی کا مسئلہ نہیں ہے، لیکن کچھ استعماری ایجنٹ ہیں کہ جو امریکی اشاروں پر چلتے ہوئے اس ملک کو فرقہ واریت کی دلدل میں دھکیلا چاہتی ہیں، لیکن ملت اسلامیہ اپنے اتحاد سے ان کی اس سازش کو ناکام بنائے گی۔ مولانا شیخ محمد حسن صلاح الدین نے کہا کہ ملت میں وحدت امام خمینی کا پیغام ہے، اور جس دن ہم نے اس وحدت کو عملی جامہ پہنایا اس ہی دن امریکہ اور اس کی حواری قوتیں اس وطن سے فرار کر جائیں گی اور انشاءاللہ قوم وہ دن جلد ہی دیکھے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button