پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی ؛ چار ماتمی عزادار متعصب پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں اغواء
شیعت نیوز کے نمائندے کی اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے ایف سی ایریا سے 4 شیعہ نوجوانوں کو متعصب پولیس اہلکاروں نے اغواہ کرلیا ہے۔
معلومات کے مطابق متعصب پولیس اہلکاروں نے ابھی تک نوجوانوں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے کہ چاروں نوجوانوں کو اُٹھانے کی وجہ کیا ہے۔ متعصب پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں اغواہ ہونے والوں میں شیراز عباس، مہدی عباس، رجب علی اور ندیم شاہ شامل ہیں۔ بااثر افراد کا کہنا ہے کہ چاروں نوجوانوں کو متعصب پولیس اہلکاروں نے اغواہ کیا ہے اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے البتہ شک ہے کہ یہ تعداد 4 سے زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔