بھکر، قرآن و اہلبیت ع کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں موٹر سائیکل ریلی
ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری نے کی، ریلی میں علماء اور شیعہ عمائدین کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں بلخصوص نوجوانوں نے شرکت کی۔
بھکر میں 10 جون کو منعقد ہونے والی قرآن و اہلبیت ع کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری نے کی، ریلی میں علماء اور شیعہ عمائدین کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں بلخصوص نوجوانوں نے شرکت کی، ریلی کے شرکاء نے ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے، ریلی ضلع کے مختلف علاقوں سے گزری اور حسینی چوک کوٹلہ جام میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں نے ریلی کے شرکاء سے خطاب بھی کیا، دوسری جانب اتوار کے روز بھکر میں منعقد ہونے والی قرآن و اہلبیت ع کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور جلسہ گاہ کو بھی حتمی شکل دی جارہی ہے، ایم ڈبلیو ایم کے ذمہ داروں کے مطابق کانفرنس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے جن میں دیگر تنظیموں کی نمائندگی بھی ہوگی۔