پاکستانی شیعہ خبریں

انیس سال سے قید دو شیعہ نوجوانوں کی سزائے موت بریت کیس کی نظر ثانی درخواست کیس پر سپریم کورٹ میں سماعت نہ ہو سکی

giraftarانیس سال سے قید دو شیعہ نوجوانوں کی سزائے موت بریت کیس کی نظر ثانی درخواست کیس پر سپریم کورٹ میں سماعت نہ ہو سکی۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جھنگ کے رہائشی دو شیعہ نوجوانوں لیاقت جعفری اور اسحاق کاظمی جو کہ گذشتہ 19اور 16برس سے جیل میں قید ہیں او ر دشمن اہلبیت علیہم السلام مولوی مختار سیال کے قتل میں سزائے موت کی سزا لے چکے ہیں تاہم اسی سلسلہ میں شیعہ نوجوانوں کی بے گناہی کو ثابت کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں سزائے موت بریت کے لئے نظر ثانی کی درخواست پیش کی گئی تھی جس پر آج مورخہ 14جون کو سماعت ہونا تھی ۔
واضح رہے کہ لیاقت جعفری 19 سال اور اسحاق کاظمی 16 برس سے جیل میں قید ہیں اور دونوں کو سزائے موت کی سزا دی گئی ہے۔
دونوں شیعہ نوجوانوں کی سزائے موت بریت کیس میں نظر ثانی کی درخواست پر آج 14جون کو سپریک کورٹ میں سماعت نہ ہو سکی جس کی وجہ بے گناہ شیعہ نوجوانوں کے کیس کی پیروی کرنے والے وکیل اکرم شیخ کی طبیعت کی نا سازی ہے جس کے سبب وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکے تاہم اگلی تاریخ کے حوالے سے جلد آگاہ کر دیا جائے گا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ دونوں بے گناہ شیعہ نوجوانوں کا کیس 19سال بعد سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی اپیل پر سماعت کے لئے آج پیش کیا گیا تھا ۔
شیعت نیو زکی جانب سے ملت جعفریہ سے اپیل کی جاتی ہے کہ دونوں بے گناہ شیعہ نوجوانوں کی رہائی کے لئے خصوصی دعائیں اور زیارت

عاشورا کی تلاوت کی جائے ۔

تفضیلی خبر پڑھنے کے لیے لنک پر کلک کریں

http://www.urdu.shiitenews.com/index.php?option=com_content&;view=article&id=4942:19-2-14&catid=19&Itemid=119

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button