پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی :مولانا غلام محمد امینی کا لعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید

Shahdatکراچی: بزرگ عالم دین و قائم مقام پیش امام (مسجد و امام بارگاہ نور ایمان) مولانا غلام محمد امینی کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید۔

شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کراچی ناظم آباد نمبر 6میں مسجد و امام بارگاہ نور ایمان کے قائم مقام پیش امام مولانا غلام محمد امینی کو دہشتگردوں نے اُس وقت دہشتگردی نشانہ بنایا جب وہ مسجد نور ایمان سے نماز کے بعد اپنے گھر کی جانب جارہے تھے کہ کا لعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے اُن پر فائرنگ کردی ۔ شہید کی عمر52سال بتائی جاتی ہے، شہید کو فائرنگ کے نتیجے میں دوگولیاں لگیں جس کے نتیجے میں مولانا موقعے پرہی شہید ہو گئے۔ بعد میں شہید کا جسد خاکی عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ اسی علاقعے میں مولانا مرزا یوسف حسین کے بیٹے خادم حسین کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ ناظم آباد کا علاقہ پچھلے کئی سالوں سے شیعوں کا مقتل بنا ہوا ہے اور دہشتگردوں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے، اورکئی شہادتوں کے باوجود اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور نہ ہی کسی قاتل کو سزا ملی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button