جھنگ :کالعدم دہشت گرد سپاہ صحابہ کا اجلاس،شیعہ اجتماعوں کو روکنے کے لئے اقدامات کا اعلان
کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور اس کی زیلی تنظیموں بشمول مسلم اسٹوڈنٹس موومنٹ،کالعدم لشکر جھنگوی سمیت سنی طلبہ ایکشن کمیٹی اور دیگر تنظیموں کا مشترکہ اجلاس دو روز قبل جھنگ میں ایک مقامی مدرسہ میں ہوا جہاں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ ملت جعفریہ کی بڑھتی ہوئی بیداری اور شیعہ اجتماعات کے خلاف اقداما ت لئے ہر قسم کے اقدامات کئے جائیں گے۔شیعت نیوز کو خفیہ زرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور اس کی زیلی تنظیموں بشمول مسلم اسٹوڈنٹس موومنٹ،کالعدم لشکر جھنگوی سمیت سنی طلبہ ایکشن کمیٹی اور دیگر تنظیموں کا مشترکہ اجلاس دو روز قبل جھنگ میں ایک مقامی مدرسہ میں ہوا جہاں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ ملت جعفریہ کی بڑھتی ہوئی بیداری اور شیعہ اجتماعات کے خلاف اقداما ت لئے ہر قسم کے اقدامات کئے جائیں گے جبکہ اس موقع پر تمام کالعدم دہشت گرد گروہوں نے کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے سربراہ احمد لدھیانوی پر کڑی تنقید کی اور مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں شیعہ بیداری کو روکنے اور ملت جعفریہ کی بڑھتی ہوئے مقبولیت کو روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔
اس موقع پر کالعدم دہشت گرد گروہوں کے رہنماؤں نے احمد لدھیانوی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے رہنما احمد لدھیانوی ملت جعفریہ کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں اور شیعہ اجتماعات کو روکنے میں ناکام ہو گئے ہیں ،تاہم اس موقع پر اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملت جعفریہ کی بڑھتی ہوئی بیداری اور شیعہ اجتماعا ت کو روکنے کے لئے کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور اس کی زیلی تنظیمیں کسی بھی قسم کے اقدام سے گریز نہیں کریں گی اور پاکستان بھر میں جہاں کہیں بھی شیعہ اجتماعات کئے جانے کا اعلان ہو گا کالعدم سپاہ صحابہ وہاں پر اپنا جلسہ رکھنے جیسے اقدامات سمیت شیعہ اجتماعات کو روکنے کے لئے ہر قسم کی کاروائی سے گریز نہیں کرے گی۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں شیعہ مقبولیت اور ملت جعفریہ کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں اور بیداری کے نتیجہ میں کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور اس کی زیلی تنظیمیں شدید پریشانی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے کالعدم دہشت گرد گروہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ شیعہ اجتماعات کو روکنے کے لئے ہر قسم کے اقدامات کئے جائیں گے۔