پاکستانی شیعہ خبریں

پنجاب یونیورسٹی میں نام نہاد اسلامی گروہ اسلامی جمعیت طلبہ کے ناصبی دہشت گردوں کا شیعہ استاداور متعدد طلبہ پر حملہ

jamiyatلاہور میں واقع پنجاب یونیورسٹی میں جمعرات کی شب نام نہاد اسلامی گروہ اسلامی جمعیت طلبہ کے ناصبی غنڈوں نے حملہ کر کے ایک شیعہ استاد اور متعدد طلباء کو زخمی کر دیا ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق نام نہاد اسلامی گروہ اسلامی جمعیت طلبہ کے ناصبی وہابی دہشت گردوں نے حملہ عین اس وقت کیا کہ جب استاد کے کمرے مین چند شیعہ طلباء اور استاد دعائے کمیل کی تلاوت میں مصروف عمل تھے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں موجود یہ نام نہاد اسلامی گروہ اسلامی جمعیت طلبہ تمام تعلیمی اداروں میں غنڈہ گردی کو پھیلانے اور دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث ہے جبکہ پنجاب یونیورسٹی میں ایک طویل عرصہ سے دہشت گردانہ کاروائیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کے سبب پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ چند ماہ قبل ماہ محرم الحرام کے آغاز پر بھی اسی نام نہاد اسلامی گروہ کے دہشت گرد عناصر نے شیعہ طلبہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کی وجہ شیعہ طلباء کا پنجاب یونیورسٹی میں یوم حسین علیہ السلام کا انعقاد کرنا تھا ۔
گذشتہ شب نام نہاد اسلامی گروہ اسلامی جمعیت طلبہ کے ناصبی وہابی دہشت گردوں کے حملے میں ایک شیعہ استاد اور تین طلباء شدید زخمی ہوئے ہیں ۔
پنجاب یونیورسٹی میں شیعہ استاد اور طلباء پر ناصبی دہشت گرد گروہ اسلامی جمعیت طلبہ کے دہشت گردانہ حملے کے خلاف تما م طلبہ تنظیموں نے بھرپور مذمت کرتے ہوئے زخمی ہونے والے شیعہ استاد اور طلباء سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور یونیورسٹی انتطامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ کے ناصبی وہابی دہشت گردوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button