بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ، راجہ صاحب محمود آبادی کی محنتوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گئے .علماء ۔مجلس وحدت مسلمین
ملت جعفریہ کا ملک گیر اجتماع ’’قرآن و سنت کانفرنس‘‘یکم جولائی کو مینار پاکستان لاہور میں ہو گا ،ملک بھر سے لاکھوں افراد شریک ہوں گے ۔یکم جولائی کو ملت جعفریہ پاکستا ن کا عظیم الشان اجتماع سنہ 1940ء کے مینار پاکستان پر ہونے والے اجتماع اور منظور ہونے والی قرار داد پاکستان کا تسلسل ہو گا اور ملک بھر میں بڑھتی ہوئی امریکی مداخلت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماؤں علامہ امین شہید ،مولانا حسن ظفر نقوی ،مولانا آغا شیخ حسن صلاح الدین ،مولانا مرزا یوسف حسین، ،جناب اصغر زیدی نے ملک بھر میں بیک وقت ہونے والی پریس کانفرنسز کے سلسلہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماؤں کاکہنا تھا کہ ملک بھر میں جاری ملت جعفریہ کی ٹارگٹ کلنگ ،ملک میں بڑھتی ہوئی امریکی مداخلت ،مہنگائی،بے روزگاری،کرپشن اور دیگر تمام مسائل کے خلاف ملت جعفریہ کا عظیم الشان اجتماع ’’قرآن و سنت کانفرنس‘‘ یکم جولائی کو لاہور میں مینار پاکستان پر ہو گا۔رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آج مملکت خداداد پاکستان اندرونہ و بیرونی طور پر سازشوں کا شکار ہو رہا ہے جبکہ اندرونی طور پر وطن عزیز پاکستان میں امریکی گماشتے اپنی ناپاک سرگرمیوں کے سبب ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں جبکہ بیرونی طور پر سرحدوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے جس سے وطن عزیز کے وقار کو مجروح کیا جا رہا ہے۔رہنماؤں کاکہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک بھر میں بسنے والی وہ تمام اکائیاں ،ملتیں اور محب وطن قوتیں جنہوں نے مملکت خداداد کے قیام میں اہم کردار ادا کیا وطن عزیز کے استحکام کی خاطر میدان عمل میں سامنے آئیں۔ان کاکہنا تھا کہ ملت جعفریہ پاکستان وطن عزیز کے دفاع اور استحکام کے لئے صف اول کا کردار ادا کرتی رہے گی اور مملکت کے عدم استحکام کے خلاف سازشوں کا منہ توڑ جواب دیتی رہے گی،ان کاکہنا تھا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ، راجہ صاحب محمود آبادی کی محنتوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا او ر ملک میں اسلام دشمن اور ملک دشمن قوتوں کے ناپاک منصوبوں اور عزائم کو شکست سے دو چار کر دیں گے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماؤں کاکہنا تھا کہ ملت جعفریہ پاکستان ملک بھر میں بڑھتی ہوئی فرقہ واریت،کرپشن سمیت ملک میں امریکی مداخلت کے خلاف 25مارچ کو نشتر پارک کراچی میں عظیم الشان قرآن و ایلبیت کانفرنس کا انعقاد کیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں بشمول فیصل آباد،جھنگ،ملتان،بھکر ،بلتستان سمیت کئی اہم مقامات پر جلسے منعقد کئے ہیں تاہم ملت جعفریہ کا ملک گیر عظیم الشان جلسہ ’’قرآن و سنت کانفرنس‘‘ یکم جولائی کو لاہور میں منعقد ہو گی ۔ان کاکہنا تھا کہ قرآن و سنت کانفرنس پاکستان کی تاریخ کی ایک بڑی کانفرنس ہو گی اور پیروان قرآن و سنت کا عظیم الشان اجتماع ہو گا جبکہ اسلام دشمن قوتوں اور ان کے آلہ کاروں کے خلاف ایک اہم قد م کے طور پر ثابت ہو گی جبکہ پاکستان میں بسنے والی تمام ملتوں ،مذہب اور قوموں کے درمیان وحدت کا عظیم پیغام ثابت ہو گی۔
ان کاکہنا تھا کہ قرآن و سنت کانفرنس کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں اور ملک بھر میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے کارکنان کانفرنس کی تیاریوں میں دن رات مصروف ہیں،ان کاکہنا تھا کہ یکم جولائی کو مینار پاکستان پر ہونے والی قرآن و سنت کانفرنس میں شرکت کے لئے ملک بھر میں علمائے کرام،عمائدین کو دعوت نامے جاری کر دئیے گئے ہیں جن کی تعداد 4000ہے۔
رہنماؤں کامزید کہنا تھا کہ قرآن و سنت کانفرنس میں ملت جعفریہ پاکستان اس عزم کے ساتھ شریک ہو گی کہ وطن عزیز کے خلاف ہونے والی سازشوں کا قلع قمع کیا جائے اور ملک کو عدم استحکام کا شکار ہونے سے بچانے کے لئے اپنے تن من دھن کی قربانی دینے کا عزم کیا جائے گا،ان کاکہنا تھا کہ قرآن و سنت کانفرنس میں ملت جعفریہ پاکستان ،وطن عزیز پاکستان کے دفاع ،کرپشن کے خاتمہ،مملکت کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدو ں کے تحفظ ،ملک کو فرقہ واریت سے نکالنے اور ملک میں بڑھتی ہوئی امریکی مداخلت کے خلاف روڈ میپ پیش کرے گی تا کہ مملکت کو موجودہ بحران سے نکالا جائے ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان لے رہنماؤں کاکہنا تھا کہ ملت جعفریہ پاکستان نے کل پاکستان بنانے میں جس طرح کردار ادا کیا تھا اسی طرح آج پاکستان کے دفاع کے لئے اپنا تن من دھن قربان کرنے کے لئے تیار ہے لیکن کسی بھی ملک دشمن اور اسلام دشمن قوتوں بلخصوص امریکہ،اسرائیل اور بھارت کو یہ اجازت نہیں دی جائے گی کہ وطن عزیز کے خلاف گھناؤنی سازشیں کی جائیں اور ملک کو عدم استحکام کا شکار کیا جائے۔
رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ قرآن و سنت کانفرنس ملکی تاریخ میں ایک نیا روشن باب رقم کرے گی اور ملک میں تمام مذاہب اور ملتوں کو وحدت کا پیغام دینے کے ساتھ ساتھ ملک دشمن و اسلام دشمن قوتوں کو بے نقاب کرنے میں سنگ میل ثابت ہو گی۔
رہنماؤں نے بتایا کہ قرآن و سنت کانفرنس میں ملک بھر کے شہروں اور گاؤں دیہاتوں سے لاکھوں کی تعداد میں پیروان قرآن و سنت شریک ہوں گے جبکہ پیروان قرآن و سنت کے قافلے 29جون کو روانہ ہو جائیں گے ۔