پاکستانی شیعہ خبریں
کوئٹہ ۔شہداء سانحہ ہزار گنجی کو بہشت زینب (س) قبرستان میں لبیک یاحسین علیہ السلام کی صداوں میں سپردخاک
شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق گزشتہ دن امریکی سعودی نواز کالعدم طالبا ن سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کے راکٹوں کے حملے کے نتیجے میں تیرا شیعہ ہزارہ شہید متعدد زخمی ہوگے تھے ۔جن کی نماز جنازہ کوئٹہ میں ادا کی گئی۔شہداء کو لبک یاحسین علیہ السلام کے فلک شگاف نعروں کی بلند صداوں مین بہشت زینب (س) قبرستان مین سپرد خاک کیا ۔جبکہ علماء ذاکرین اور ہزراوں عزادورں نے جلوس جنازہ میں شرکت کی ۔جبکہ کوئٹہ شہر میں شٹر ڈاون ہڑتال سوگ کی فضاء برقرار۔