پاکستانی شیعہ خبریں

لاہور:ملک بھر سے مینار پاکستان پر حسینیوں کی آمد کا سلسلہ شروع

mwm 110شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق یکم جولائی کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے ہونے والی قرآن و سنت کانفرنس میں ملک بھر سے حسینیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ۔
جبکہ مینار پاکستان میں جلسے کی تیار ی عروج پرمینار پاکستان پر لبیک یاحسین علیہ السلام کے جھنڈے نظر آرہے ہیں ۔حسینیوں میں ایک نیا جوش و جذبہ پائیا جارہا ہے ۔نمائندے کے مطابق ملک بھر سے بڑی تعداد میں جید علماء کرام ،ذاکرین عظام،خطباء،اسکالرز اور مرد و خواتین سمیت بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد ’’قرآن و سنت کانفرنس‘‘میں شرکت کر کے یہ ثابت کر دے گی کہ بانیان پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی اولادیں سرزمین پاکستان پر عالمی استعمار امریکہ اور اسرائیل سمیت بھارت کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،اب بانیان پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح  کی اولادیں دشمنان اسلام و دشمنان پاکستان کو اس بات کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے کہ وہ اپنے شیطانی عزائم کو مملکت خداداد پاکستان میں انجام دیں۔
شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق ’’قرآن و سنت کانفرنس‘‘ کا عظیم الشان اجتماع عالمی استکبار امریکہ اور اسرائیل کے لئے ایک واضح پیغام ثابت ہو گا کہ امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل اپنی سازشوں سے باز آ جائیں۔ ’’قرآن و سنت کانفرنس‘‘ کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ اجتماع گاہ (مینار پاکستان)میں شرکائے ’’قرآن و سنت کانفرنس‘‘ کے لئے 60,000(ساٹھ ہزار)نشستوں کا اہتمام کیا گیا ہے اور اجتماع گاہ (مینار پاکستان ) میں 5لاکھ افراد کی شرکت کا انتظام کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button