قرآن و سنت کانفرنس میں لائحہ عمل پیش کیا جائے گا۔ مولاناامین شہیدی کا پریس کانفرنس سے خطاب
مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے آج لاہور میں مینار پاکستان پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن و سنت کانفرنس کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں ، انہوں نے بتایا کہ ملک بھر سے حسینی قافلے کانفرنس میں شرکت کیلئے لاہور کی طرف حسینی عزم کے ساتھ گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے بڑی تعداد میں جید علماء کرام ،ذاکرین عظام،خطبائ،اسکالرز اور مرد و خواتین سمیت بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد ’’قرآن و سنت کانفرنس‘‘میں شرکت کر کے یہ ثابت کر دے گی کہ بانیان پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی اولادیںسرزمین پاکستان پر عالمی استعمار امریکہ اور اسرائیل سمیت بھارت کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، اب بانیان پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی اولادیں دشمنان اسلام و دشمنان پاکستان کو اس بات کی ہر گز اجازت نہیں دیں گےکہ وہ اپنے شیطانی عزائم کو مملکت خداداد پاکستان میں انجام دیں۔
علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ اجتماع گاہ (مینار پاکستان)میں شرکائے ’’قرآن و سنت کانفرنس‘‘ کے لئے 60,000(ساٹھ ہزار)نشستوں کا اہتمام کیا گیا ہے اور اجتماع گاہ (مینار پاکستان ) میں 5لاکھ افراد کی شرکت کا انتظام کیا گیا ہے۔ ’’قرآن و سنت کانفرنس‘‘ کا عظیم الشا ن اجتما ع پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اور تاریخی اجتماع ہو گا اور ’’قرآن و سنت کانفرنس‘‘ شرکت متوقع ہے جو ملک کے گوشہ و کنار سے اپنی مدد آپ کے تحت اپنے وسائل خرچ کرتے ہوئے کانفرنس میں شرکت کے لئے پہنچنا شروع ہو گئے ہیں جبکہ ملک کے چاروں صوبوں پنجاب،سندھ،بلوچستان،خیبر پختونخواہ سمیت گلگت ،بلتستان سمیت پاراچنار اور دیگر دور دراز علاقوں سے قافلے رواں دواں ہیں جو آج رات کو جلسہ گاہ میں پہنچ جائیں گے۔
معزز صحافی حضرات! ہم پنجاب حکومت سے درخواست کرچکے ہیں کہ ’’قرآن و سنت کانفرنس‘‘ کے اجتماع اور ملک بھر سے آنے والے قافلوں کی سیکورٹی کے لئے خاطر خواہ انتظامات کئے جائیں ،ایک ایسے وقت میں کہ جب لاہور میں شائع ہونے والے اخبارات میں اس طرح کی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ جس میں دہشت گردی کے حملوں کے بارے میں بات کی جا رہی ہے،پولیس اور حساس اداروں کو چاہئیے کہ ’’قرآن و سنت کانفرنس‘‘ کے سیکورٹی انتظامات کو مضبوط بنائیں۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اپنی دیگر برادر تنظیموں کی معاونت سے 4000رضا کار سیکورٹی کے انتظامات کے لئے تعینات کر دئیے ہیں تا کہ پولیس اور رضا کار باہم مل کر سیکورٹی کو مزید بہتر طور پر انجام دے سکیںاور کسی بھی شیطانی منصوبے کو ناکام بنا دیں ۔
’’قرآن و سنت کانفرنس‘‘ کے حوالے سے ملک بھر کے جید علما ء کرام،ذاکرین عظام،خطبائ،اسکالرز اور تنظیموں نے بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ہے ،جس کے لئے ہم آپ کے توسط سے ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔
’’قرآن و سنت کانفرنس‘‘ ملک کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت اختیار کرے گی جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے ملک میں
جاری دہشت گردی کے خاتمہ،ملک دشمن عناصر کے راستوں کو روکنے،دہشت گردوں کا خاتمہ،ملک کو درپیش مسائل ،امریکی مداخلت،ڈرون حملوں سمیت دیگر اہم قومی امور پر اہم ترین اعلانات کئے جائیں گے ۔
پریس کانفرنس میں علامہ امین شہیدی کے ہمراہ سربراہ شورائے عالی مجلس وحدت مسلمین پاکستان مولانا شیخ حسن صلاح الدین ، مولانا مرزا یوسف حسین ، سیکرٹر ی جنرل مجلس وحدت مسلمین ،صوبۂ پنجاب مولانا عبد الخالق اسدی، سیکرٹر ی جنرل مجلس وحدت مسلمین ،صوبہ سندھ مولانا مختار امامی ، سیکرٹر ی جنرل مجلس وحدت مسلمین ،صوبہ بلوچستان مولانا مقصود علی ڈومکی،سیکرٹر ی جنرل مجلس وحدت مسلمین ،صوبہ خیبر پختونخواہ مولانا سبیل حسین مظاہری ,سیکرٹر ی جنرل مجلس وحدت مسلمین ، گلگت ،بلتستان مولانا شیخ نیر مصطفوی, سیکرٹر ی جنرل مجلس وحدت مسلمین ،آزاد جموں کشمیرمولانا تصور حسین جوادی بھی موجود تھے
مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے آج لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن و سنت کانفرنس کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں ، انہوں نے بتایا کہ ملک بھر سے حسینی قافلے کانفرنس میں شرکت کیلئے لاہور کی طرف حسینی عزم کے ساتھ گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے بڑی تعداد میں جید علماء کرام ،ذاکرین عظام،خطبائ،اسکالرز اور مرد و خواتین سمیت بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد ’’قرآن و سنت کانفرنس‘‘میں شرکت کر کے یہ ثابت کر دے گی کہ بانیان پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی اولادیںسرزمین پاکستان پر عالمی استعمار امریکہ اور اسرائیل سمیت بھارت کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،اب بانیان پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی اولادیں دشمنان اسلام و دشمنان پاکستان کو اس بات کی ہر گز اجازت نہیں دیں گےکہ وہ اپنے شیطانی عزائم کو مملکت خداداد پاکستان میں انجام دیں۔
علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ اجتماع گاہ (مینار پاکستان)میں شرکائے ’’قرآن و سنت کانفرنس‘‘ کے لئے 60,000(ساٹھ ہزار)نشستوں کا اہتمام کیا گیا ہے اور
اجتماع گاہ (مینار پاکستان ) میں 5لاکھ افراد کی شرکت کا انتظام کیا گیا ہے۔ ’’قرآن و سنت کانفرنس‘‘ کا عظیم الشا ن اجتما ع پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اور تاریخی اجتماع ہو گا اور ’’قرآن و سنت کانفرنس‘‘ شرکت متوقع ہے جو ملک کے گوشہ و کنار سے اپنی مدد آپ کے تحت اپنے وسائل خرچ کرتے ہوئے کانفرنس میں شرکت کے لئے پہنچنا شروع ہو گئے ہیں جبکہ ملک کے چاروں صوبوں پنجاب،سندھ،بلوچستان،خیبر پختونخواہ سمیت گلگت ،بلتستان سمیت پاراچنار اور دیگر دور دراز علاقوں سے قافلے رواں دواں ہیں جو آج رات کو جلسہ گاہ میں پہنچ جائیں گے۔ ہم پنجاب حکومت سے درخواست کرچکے ہیں کہ ’’قرآن و سنت کانفرنس‘‘ کے اجتماع اور ملک بھر سے آنے والے قافلوں کی سیکورٹی کے لئے خاطر خواہ انتظامات کئے جائیں ،ایک ایسے وقت میں کہ جب لاہور میں شائع ہونے والے اخبارات میں اس طرح کی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ جس میں دہشت گردی کے حملوں کے بارے میں بات کی جا رہی ہے،پولیس اور حساس اداروں کو چاہئیے کہ ’’قرآن و سنت کانفرنس‘‘ کے سیکورٹی انتظامات کو مضبوط بنائیں۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اپنی دیگر برادر تنظیموں کی معاونت سے 4000رضا کار سیکورٹی کے انتظامات کے لئے تعینات کر دئیے ہیں تا کہ پولیس اور رضا کار باہم مل کر سیکورٹی کو مزید بہتر طور پر انجام دے سکیںاور کسی بھی شیطانی منصوبے کو ناکام بنا دیں ۔
قرآن و سنت کانفرنس ملک کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت اختیار کرے گی جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے ملک میں جاری دہشت گردی کے خاتمہ،ملک دشمن عناصر کے راستوں کو روکنے،دہشت گردوں کا خاتمہ،ملک کو درپیش مسائل ،امریکی مداخلت،ڈرون حملوں سمیت دیگر اہم قومی امور پر اہم ترین اعلانات کئے جائیں گے ۔
پریس کانفرنس میں علامہ امین شہیدی کے ہمراہ سربراہ شورائے عالی مجلس وحدت مسلمین پاکستان مولانا شیخ حسن صلاح الدین ، مولانا مرزا یوسف حسین ، سیکرٹر ی جنرل مجلس وحدت مسلمین ،صوبۂ پنجاب مولانا عبد الخالق اسدی، سیکرٹر ی جنرل مجلس وحدت مسلمین ،صوبہ سندھ مولانا مختار امامی ، سیکرٹر ی جنرل مجلس وحدت مسلمین ،صوبہ بلوچستان مولانا مقصود علی ڈومکی،سیکرٹر ی جنرل مجلس وحدت مسلمین ،صوبہ خیبر پختونخواہ مولانا سبیل حسین مظاہری ,سیکرٹر ی جنرل مجلس وحدت مسلمین ، گلگت ،بلتستان مولانا شیخ نیر مصطفوی, سیکرٹر ی جنرل مجلس وحدت مسلمین ،آزاد جموں کشمیرمولانا تصور حسین جوادی بھی موجود تھے