اطہر عمران آئی ایس او پاکستان کے نئے مرکزی صدر منتخب
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نئے مرکزی صدر کا اعلان کر دیا گیا۔ نئے مرکزی صدر کیلئے قومی مرکز خواجگان لاہور میں مرکزی اجلاس عمومی ہوا، جس میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں امامیہ طلبہ نے شرکت کی اور نئے صدر کے انتخاب کیلئے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ مرکزی صدر کیلئے برادر ابوذر مہدوی اور اطہر عمران کے نام پیش کیے گئے، جس میں کثرت رائے سے برادر اطہر عمران کو نئے سال کیلئے مرکزی صدر منتخب کیا گیا۔
نئے مرکزی صدر کا اعلان بزرگ عالم دین آغا علی موسوی نے کیا جبکہ حلف علامہ حیدر عباس عابدی نے حلف لیا۔ نئے منتخب صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ تنظیم کی فلاح و بہود اور شیعہ تربیت پر خاص توجہ دیں گے۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملت کی فلاح و بہود اور طلباء کی روحانی تربیت کو اپنا اولین فریضہ سمجھتی ہے۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ امین شہیدی، علامہ مختار امامی سمیت دیگر علماء بھی موجود تھے۔