پاکستانی شیعہ خبریں
قرآن و سنت کانفرنس کا دوسرا سیشن شروع،مرکزی قائدین خطاب کریں گے
قرآن سنت کانفرنس کا پہلا سیشن مینار پاکستان پر ۱۰ بجے صبح تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوا ، مومنین کی آمد مینار پاکستان پر صبح سے ہی شروع ہوگئی تھی،۔
قرآن و سنت کانفرنس کے پہلے سیشن میں مجلس وحدت مسلمین لاھور کے سیکریٹری جنرل، مرکزی سیکریٹری جوان علامہ اعجاز بہشتی، معروف ذاکر اہلبیت علیہ السلام شوکت رضا شوکت، علامہ آفتاب حیدر جعفری و دیگر نے خطاب کیا۔ اس وقت قرآن و سنت کانفرنس میں نماز ظہرین کا وقفہ ہوا۔ مومنین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اس وقت محتاط اندازے کیمطابق ۲ لاکھ سے زائد مومنین مینار پاکستان پر قرآن و سنت کانفرنس میں موجود ہیں اور توقع کی جارہی ہے کے قرآن و سنت کانفرنس کے دوسرے سیشن میں ۴ چار لاکھ سے زائد مومنین و مومنات شرکت کرینگے۔
دوسرے سیشن میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی قائدین و ذاکرین خطاب کریں گے۔ علامہ جواد نقوی کی آمد بھی متوقع ہے