پاکستانی شیعہ خبریں

وہ ملت جو پاکستان کی محافظ ہیں ان کو آج پاکستان میں ہی زندگی گزارنے کا حق چینا جا رہا ہے، علامہ سید حسن ظفر نقوی

lahore-shahidiمرکزی ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید حسن ظفر نقوی نے قرآن وسنت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اجتماعی ذمہ داریوں کو ادا کرنا خدا کے لیے ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ہم حق کے ساتھ ہیں ایسی لیے متحد ہیں اور ہم ایک دوسرے کی طاقت ہیں۔

ہمارے ساتھ ہر ایک فرد یہ یقین رکھتا ہے کہ ہم حسین کے راستے پر مرنے جا رہا ہوں ۔ہم دشمنان امام کو نابود کریں گے۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ ہماری زندگی
کی اختتام شہادت ہو۔ شہادت سے بہترین کوئی موت نہیں۔ اگر کو ئی نادان شہادت کی موت سے ڈرائے تو موت کے عاشق بن کر ٹوٹ پڑونا۔ مینار پاکستان گراونڈ میں آج کی قرآن و سنت کانفرنس۱۹۴۰کی یاد دلاتی رہی ہے۔

ان انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے کہنے پر شیعہ دشمنی کا بیج پاکستان میں بویا گیا۔آج پاکستان میں اس کی فصل ہر ایک فرد کو کاٹنا پڑھ رہی ہے۔ عدالت بھی آج یہی بیج بو رہی ہے۔ وہ ملت جو پاکستان کی محافظ ہیں ان کو آج پاکستان میں ہی زندگیگزارنے کا حق چینا جا رہا ہے۔تاکہ پاکستان کے وجود کو ختم کیا جا سکے۔ لیکن ہم پاکستان کے کل بھی حامی اور محافظ تھے آج بھی باوفا بیٹے ہیں ۔ ہم پورے عالم اسلام کو یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں۔ ہم شہیدوں کے وارث ہیں ۔ ہم نے کربلا عصر میں قدم رکھا ہے اور تا حیات قائم رہیں گے۔ ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button