مومنین نے اپنے شرکت کے ساتھ دشمن عناصر کی طرف سے ہونے والے ہتکنڈوں کو ناکام بنایا، علامہ محمد امین شہیدی
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ قرآن و سنت کانفرنس کو ناکام بنانے کے لیے ہر قسم کا ہتھکنڈہ استعمال کیا گیا لیکن ملک بھر سے حسینیوں نے شدت گرمی کے باجود لبیک یاحسین علیہ السلام کی گونج میں قرآن سنت کانفرنس کو تاریخی اجتماع بنادیا ہے
،،،،شعیان حیدر کرار سوائے خدا سے کسی سے نہیں ڈرتے یہ قوم کسی سے دبنے اور ڈرنے والی نہیں جس قوم کو مرنے کا سلیقہ آتا ہو وہ کب کسی سے ڈرتی ہے ،،،،،پاکستان کی سرزمین سے امریکیوں اور برطانویوں کے نجس پنجے اکھاڑنے ہیں ،،، مولانا حسن ظفر نقوی نے کہا کہ ہم نے عاشورا کے سرخ سمندر سے وضو کرکے عشق حسین کی نماز پڑھی ہے ،،،معروف ذاکر گلفام ہاشمی نے کہا کہ قرآن وسنت کے اس اجتماع نے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی روح کو خوش کردیا ہے ،،،انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر ملت تشیع پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں علما ، ذاکرین ، شعراء ،،نوحہ خواں اور دیگر ملی تنظیمیں متحدہیں ،،،اجتماع سے ملک سے آئے ہوئے معروف ذاکرین ، علمائے کرام اور شیعہ تنظیموں کے رہنماوں نے خطاب کیا