ڈائریکٹر انٹیلجنس بیورو قمر رضا ناصبی دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید
ڈائریکٹر انٹیلجنس بیورو قمر رضا ناصبی وہابی کالعدم تنظٰم کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہیدہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ایف سی ایریا میں رات ۹ بجے کے قریب اس وقت شہید کردیا گیا جب وہ اپنے گھر میں داخل ہورہے تھے۔ شہید قمر کی عمر بیالیس سال تھی اور ان کے چار
بیٹے اور چار بیٹیاں تھیں۔
شہید قمر رضا انٹیلجنس بیورو میں ڈائریکٹر تھے اور پاک حیدری اسکاوٹ میں بھی فعال تھے اور عزاداری سید الشہدا کی خدمت کررہے تھے۔ شہید قمر رضا کو قریبی عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا اور وہاں سے ان کا جسد خاکی مسجد و امام بارگاہ شہدائے کربلا پہنچا دیا گیا ہے جہاں کل بعد نماز ظہرین نماز جنازہ ادا کی جائیگی۔
شہید قمر رضا کی شہادت زرداری حکومت اور اس کے نمک خواروں سے یہ سوال کر رہی ہے کہ وہ کونسے دہشت گرد ہیں کہ جن سے جنگ کا ڈھنڈورا پیٹا جاتا ہے؟ یہ کون ہیں جو دن دہاڑے معصوم اور نہتے پاکستانیوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں اور پھر بھی آزاد گھوم رہے ہیں؟