کوئٹہ میں ناصبی وہابی دہشت گردو ں کی فائرنگ سے رحمت علی شہید
کوئٹہ کے علاقے کیرانی روڈ پر کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے یزید صفت درندوں نے فائرنگ کر کے ایک شیعہ رحمت علی کو شہید کر دیا ہے ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کیرانی روڈ پر کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور طالبان دہشت گردوں کے ناصبی یزیدی دہشت گردوں نے فائرنگ کا نشانہ بناتے ہوئے رحمت علی ولد جمعہ علی کو شہید کر دیا ہے ۔
عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ رحمت علی کو ناصبی وہابی دہشت گردوں نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا ہے ۔،شہید رحمت علی کے سر اور سینہ میں گولیاں لگی ہیں جبکہ شہید کے جسد خاکی کو بلوچستان میڈیکل سینٹر میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی کالعدم دہشت گرد طالبان اور سپاہ صحابہ کے ناصبی وہابی دہشت گردوں نے دو شیعہ عمائدین علامہ نور علی اور حسیب زیدی کو ذبح کر کے شہید کر دیا تھا ۔دونوں شیعہ عمائدین کو اغوا کیا گیا تھا جس کے بعد تاوان کا مطالبہ کیا گیا تاہم موصولہ اطلاعات کے مطابق حسیب زیدی کے اہل خانہ نے ناصبی وہابی دہشت گردون تاوان بھی ادا کر دیا تھا جسکے با وجود بھی ناصبی یزیدی دہشت گردوں نے دونوں شیعہ عمائدین کو ذبح کر کے شہید کر دیا۔
گذشتہ روز کوئٹہ میں شہید ہونے والے حسیب زیدی کے جسد خاکی کو کراچی لایا جا رہاہے جہاں شہید کی نماز جنازہ اور تدفین کی جائے گی۔