پاکستانی شیعہ خبریں

دوبے گناہ شیعہ جوان سزائے موت کے خلاف صدر پاکستان سے رحم کی درخواست کریں گے

shia۲بے گناہ شیعہ جوان سزائے موت کے خلاف صدر پاکستان سے رحم کی درخواست کریں گے کیونکہ یزیدی دہشت گردوں نے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرکے عدلیہ اور مقامی انتظامیہ سے ملی بھگت کرکے انہیں موت کی سزا دلوائی ہے۔
شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق کالعدم (لیکن سرگرم عمل) دہشت گرد تنظیم کے دہشت گردوں نے لیاقت جعفری اور اسحاق اشعر کاظمی کو مولوی مختار سیال کے قتل کے جھوٹے مقدمے میںپھنسایا تھا۔ اور ملی بھگت کرکے انہیں سزائے موت دلوانے میں کامیاب رہے تھے۔ لیاقت جعفری کو ۱۶ برس قبل اور اسحاق کاظمی کو ۱۹ برس قبل یہ سزا سنا ئی گئی تھی۔ انتہائی سست عدالتی نظام میں سزائے موت کے خلاف ان کی اپیل کا فیصلہ سپریم کورٹ نے ۱۰ٍ جولائی کو سنایاہے۔ اور ان کی اپیل مسترد کردی گئی ہے۔
یاد رہے کہ جب مذکورہ قتل وقوع پذیر ہوا تھا تواسحاق کاظمی سن بلوغت کو نہیں پہنچے تھے۔اور قوانین کے مطابق نابالغ افراد کو موت کی سزا نہیں دی جا سکتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button