کراچی۔ناصبی وہابی دہشت گردوں نے اغواء کے بعد شیعہ طالبت علم تراب حیدر کو شہید کر دیا۔
شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر جعفر طیار سو سائٹی کے قریب واقع ایف سائوتھ کے رہائشی گیارہویں جماعت کے طالب علم تراب حیدر کو گزشتہ رات اغواء کرنےکے بعد شہید کر دیا۔
مزید تفصیلات کے مطابق ۱۶ سالہ شہید تراب حیدر گیاہویں جماعت کے طالب علم تھے اور ان کو گزشتہ رات یزیدی دہشت گردوں نے ملیر ناد علیچوک سے اغواء کیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے اور شہید تراب حیدر کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اُن کے جسم پر موجود زنجیر زنی کے نشانات پر تیزاب ڈالا اور بد ترین تشددکرنے کے بعد۴ گولیاں مار کر شہید کر دیا اور اُن کے جسد خاکی کو ملیر ندی میں پھینک دیا ۔
شہید تراب حیدر کی شہادت سے یہ بات واضح ہوگئی کے شہید تراب حیدر کو شیعہ ہونے کی پاداش میں شہید کیا گیا اور شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ملیر سٹی اور اس کے اطراف کے علاقوں میں گزشتہ دنوں شیعہ آئمہ علیہھم السلام اور مکتب اہلیبت علیہ السلام کے خلاف ہونے والی وال چاکنگ اس بات کی غمازی کرتی ہے کے ملیر سٹی اور اس سے متصل دیگر علاقوں میں کالعدم دہشت گردیزیدی ٹولے کا نیٹ ورک مضبوط ہوتا جارہا ہے ۔شہید کے بھائی کا کہنا ہے کے شہید نے ابھی میٹرک کیا تھا اور گیاہویں جماعت میں پڑ ھ رہے تھے اس کے علاوہ اُن کے اہل و عیال میں ۷ افراد ہیں ، شہید کا جسد خاکی اس وقت امام بارگاہ امامیہ ایف سائوتھ میں رکھا گیا ہے اورنماز جنازہ بعد از نماز مغربین ناد علی چوک، جعفر طیارپر ادا کی جائے گی اور شہید کی تدفین جعفر طیار قبرستان میں کی جائے گی۔