پاکستانی شیعہ خبریں

اسد عاشورہ کے موقع پر گمبہ اسکردو میں جلوس عزا میں لاکھوں عزاداروں کی شرکت

shiitenews skardu asad ashuraنواسہ رسول، جگر گوشہ بتول، فرزند حیدر کرار حضرت امام کی حسین (ع) اور ان کے با وفا ساتھیوں نے میدان کربلا میں جو قربانیاں پیش کی ان کی یاد میں ماہ محرم میں دنیا بھر کے مومنین عزاداری کرتے ہیں۔ ماہ محرم کے علاوہ بلتستان میں اسد کے مہینے میں بھی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ مجالس عزا اور جلوس عزا منعقد کئے جاتے ہیں تاکہ امام عالی مقام اور ان کے ساتھیوں کی تپتی دھوپ میں دی گئی عظیم قربانیوں کو یاد کرسکیں۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی گمبہ اسکردو میں اسد عاشورہ کے موقع پر جلوس عزا نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ نکالے گئے۔ پیر کے روز اس سلسلے میں گمبہ اسکردو میں درجن سے زائد جلوس عزا بر آمد ہوئے، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے خانقاہ معلیٰ گمبہ اسکردو میں اختتام پذیر ہوئے۔ جلوس عزا میں لاکھوں لوگ شریک تھے۔ ان ماتمی دستوں میں دستہ عباسیہ شگری کلاں، دستہ اصغریہ چنداہ، انجمن فدائیان قمر بنی ہاشم تنجوس، دستہ سقائے سکینہ شگری بالا، دستہ اکبریہ نوجوانان چنداہ، دستہ عباسیہ نوجوانان کچورا، دستہ آل عباء حوطو، دستہ عباسیہ گیول، دستہ حسینیہ کتپناہ، دستہ حیدریہ رنگاہ شامل تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button