پاکستانی شیعہ خبریں

علم عباس ع اور مسجد و امام بارگاہ کی بے حرمتی پر ڈی آئی جی پولیس ایسٹ کو معطل کیا جائے، علامہ آفتاب جعفری

aftab jaffriکراچی: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے رہنما علامہ آغا آفتاب حیدر جعفری نے کہا ہے کہ کراچی میں پولیس کی جانب سے شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف منعقدہ ریلی پر شیلنگ اور فائرنگ کے بہانے سے مسجد و امام بارگاہ اور علم حضرت عباس (ع) کی بے حرمتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار معروف ذاکر اہلبیت ؑ اور ایم ڈبلیو ایم کراچی کے رہنما علامہ آغا آفتاب حیدر جعفری نے کراچی میں نمائش چورنگی پر منعقدہ ریلی ، مسجد و امام بارگاہ اور علم حضرت عباس (ع) پر شیلنگ اور فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو حکومت ملت جعفریہ کے قاتلوں کی سرپرستی کررہی ہے جبکہ طرف دوسری مقدس مقامات اور شعائر اسلامی کی بے حرمتی کے ذریعے اپنے یزیدی کردار پر کاربند ہونے کا ثبوت دے رہی ہے۔

علامہ آفتاب جعفری نے کہا کہ آج کراچی کی سرزمین کو کربلا بنا دیا گیا کہ جب علم عباس (ع) اورمسجد و امام بارگاہ کی بے حرمتی کی گئی اور سندھ پولیس کے اہلکاروں نے اپنے یزید صفت کردار کا ثبوت دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ شعائر اسلامی کا تحفظ کرے گی اور ہر فورم اور سطح پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دو ماہ میں 31شیعہ نوجوان شہید کئے جاچکے ہیں، کراچی سے لے کر کوئٹہ پاراچنار اور کوئٹہ سے لے کر گلگت بلتستان تک امریکی ایجنٹوں نے اپنی دہشت گردی کے ذریعے ملت جعفریہ کے قتل عام کا بازار کر رکھا ہے۔ اگر حکومت ان دہشت گردوں کو لگام نہیں دے سکتی تو ہم خود دہشت گردی کے اس قلعے کو مسمار کردیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سرزمین امریکی ایجنڈے کی تکمیل کی خاطر فرقہ واریت کو ہوا دی جارہی ہے لیکن ملت جعفریہ کے باشعور افراد اس سازش کو پہچانتے ہیں اور اس سازش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

علامہ آفتاب جعفری نے صدر زرداری، وزیراعظم راجہ پرویز اورآرمی چیف اشفاق پرویز کیانی سے مطالبہ کیا کہ علم عباس ع اور مسجد و امام بارگاہ پر شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کے ذریعے بے حرمتی کرنے پر پولیس کے ڈی آئی جی ایسٹ کو فی الفور معطل کیا جائے اور دیگر ذمہ داران کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری سے بھی مطالبہ کیا کہ شعائر اسلامی کی توہین کا سو مو ٹو نوٹس لے کر آئی جی سندھ کو ڈی آئی جی ایسٹ اور دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button