پاکستانی شیعہ خبریں

ملت کی بیداری رنگ لائی، علامہ ناصر عباس جعفری کی گرفتاری اور صوبہ بدری کے احکامات واپس

39761 151374531545883 7684166 n غیور ملت جعفریہ کی بیداری کے سبب جی بی حکومت نے علامہ ناصر عباس جعفری کی گرفتاری اور صوبہ بدری کے احکامات واپس لے لئے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل آج بہت بڑی ریلی کے ہمراہ سکردو شہر تشریف لائیں گے اور عوام سے خطاب کریں گے۔
 مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی گرفتاری اور گلگت بلتستان سے صوبہ بدری کے غیر سنجیدہ اور نامعقول احکامات کے خلاف گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں شدید احتجاج اور ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل کی صوبہ بدری کے احکامات کے خلاف سکردو کے ہزاروں افراد نے یادگار شہداء پر شدید احتجاج کیا۔ جی بی حکومت کی جانب سے کئے گئے اس ذلت آمیز اقدام کے خلاف یاد شہداء سکردو، تھورگو، خپلو، کھرمنگ، شگر، روندو، گمبہ سکردو اور کچورا میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے علاقہ بدری کے احکامات کو واپس لینے کا مطالبہ کرنے کی بجائے حکومت گلگت بلتستان کو چیلنج کیا کہ اگر جی بی حکومت میں جرات ہے تو علامہ ناصر عباس جعفری کے قریب جا کر دکھائیں۔ غیور ملت تشیع کی بیداری کے سبب جی بی حکومت نے علامہ جعفری کی گرفتاری اور صوبہ بدری کے احکامات واپس لے لئے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل آج بہت بڑی ریلی کے ہمراہ سکردو شہر تشریف لائیں گے اور عوام سے خطاب کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button