عشق حسین سنت رسول ہے۔ شہید حسینی عاشق کربلا تھے ۔ ناصر ملت کا شہید کی برسی سے ٹیلی فونک خطاب
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق اراکین کی تنظیم امامینز برطانیہ کے زیراہتمام شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی رہ کی 24 ویں برسی کی تقریب ادارہ جعفریہ لندن میں منعقد کی گئی، جس میں ڈائریکٹر اسلامک سینٹر آف انگلینڈ نمائندہ ولی فقیہہ آیت اللہ موعزی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ دیگر اہم شرکا میں صدر مجلس علمائے شیعہ یورپ مولانا علی رضا رضوی، مولانا حسن رضوی، ہندوستان کے مشہور شاعر پیام اعظمی، صدر امامینز برطانیہ ملک ابرار طاہر، امامینز خواتین ونگ سے مستجاب زہرہ، شعیان حیدر، رضوان رضوی اور مرکزی جنرل سیکرٹری امامینز برطانیہ وجاہت حسین نقوی شامل تھے۔ اس کے علاوہ لندن، برمنگھم، مانچیسٹر، بریڈ فورڈ اور اسکاٹ لینڈ سے امامینز سمیت بحرین اور عراق کے جوانوں کی بڑی تعداد نے بھی اس عظیم تقریب میں شرکت کی اور عاشقان شہید الحسینی رہ سے اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر وڈیو لنک کے ذریعے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ ناصر عباس اور علامہ شفقت شیرازی نے بھی خطاب کیا۔ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل تشیع پر پاکستان میں ہر قسم کے مظالم ڈھائے گئے، ہم نے مقابلہ کیا ہمت نہیں ہاری، ہم ہر ظالم کے خلاف ہیں چاہے وہ شیعہ ہی کیوں نہ ہو۔ شہید الحسینی رہ کو کربلا اور حضرت امام حسین علیہ السلام کا عاشق قرار دیتے ہوئے کہا کہ عشق حسین ع سنت رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہے۔انہوں نے علامہ عارف الحسینی کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہادت شیعہ کے لیے فخر ہے۔ وڈیو لنک کے ذریعے اپنے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری امور خارجہ علامہ شفقت حسین شیرازی نے کہا کہ یہ وقت ولی امرالمسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی قیادت میں سب مسلمانوں کے متحد ہونے کا ہے۔ انہوں نے کہا شہید قائد کو دشمنوں نے ہم سے چھین لیا کہ شاید شیعہ دب جائیں گے، مگر امریکہ اور اس کے حواریوں کو سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ ابرار طاہری کا کہنا تھا کہ علامہ عارف حسین الحسینی کی سیاسی جدوجہد جمہوریت اور اسلام پسندوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی قائدانہ صلاحیتوں کو سلام پیش کرتے ہوئے