پاکستانی شیعہ خبریں

علماء پاکستان امریکا کے سامنے ڈٹ جائیں اور پاکستان میں نیٹو کی واپسی روک دیں آیت ‌الله نوری همدانی

nori hamdanحضرت آیت ‌الله نوری ‌همدانی نے امریکا اور نیٹو کی سازشوں کے مقابلہ میں علماء پاکستان اورعوام کو اتحاد ویکجہتی کی دعوت دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ، پاکستان وقف بورڈ اور مذھبی مسائل کے چئرمین احسان الدین قریشی ، فرقہ حنفی ، شافعی ، حنبلی کے علماء اور قائد ملت جعفریہ پاکستان نے شھر مقدس قم میں مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت ‌‌الله حسین نوری ‌همدانی سے ملاقات کی ۔

پاکستان وقف بورڈ اور مذھبی مسائل کے چئرمین نے اس ملاقات میں پاکستان کے مختصر حالات کا تذکرہ کیا اور حالات کی بہتری میں حضرت آیت الله نوری همدانی سے رہنمائی چاہی ۔

حضرت آیت ‌الله نوری همدانی نے اس ملاقات میں مسلمانوں کے درمیان سامراجیت کی اختلافی چالوں سے ہوشیار رہنے کی تاکید کرتے ہوئے مشترکہ عقائد کے پیش نظر امت مسلمہ کو اتحاد و یکجہتی کی تاکید کی ۔

اس مرجع تقلید نے مزید کہا : آج جب کہ عالمی سامراجیت نے اسلام کو نشانہ بنایا ہے اور اس بیچ شیعہ وسنی کے درمیان کوئی فرق نہیں ، پہلا قدم یہ ہے کہ مسلمان قران کے زیرسایہ متحد ہوجائیں ۔

حضرت آیت ‌‌الله نوری ‌همدانی نے کہا : اسلامی بیداری کی لہروں کے پیش نظر مسلمانوں کی ترقی یقینی ہے اور ھمیں اس موقع سے پورا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسلام کی ترقی کی کوشش کرنی چاھئے ۔

انہوں نے علماء پاکستان کو خطاب میں اتحاد کی دعوت دیتے ہوئے کہا : امریکا کے مقابلہ میں کھڑے ہوجائیں اور خاک پاکستان میں نیٹو کی واپسی روک دیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button