پاکستانی شیعہ خبریں
گیاری سیکٹر میں مادر وطن پر قربان ہونے والے کو سلام پیش کرتے ہیں علامہ ناصر عباس جعفری
ہم یہاں گیاری سیکٹر کے شہداء کو سلام پیش کرنے آئے ہیں۔ اپنے قومی سپوت اور ہیروز کو مادر وطن پر قربان ہو جانے پر سلام پیش کرتے ہیں۔
شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا گو ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے خپلو میں گیاری سیکٹر میں شہداء کی قبور پر کھڑے ہو کر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری کاکہنا تھا کہ شہداء وطن ہمارے پیشرو ہیں۔ انکے حوصلے اور جرات کو سلام پیش کرتے ہیں جنھوں نے سبز ہلالی پرچم کو سربلندرکھنے کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔