پاکستانی شیعہ خبریں
کوئٹہ ۔امریکی سعودی نواز وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے نور علی شہید
شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کنواری روڈ پر امریکی سعودی نواز کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے نور علی نامی شیعہ مومن شہید ہوگئے۔
امریکی سعودی نواز کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے کوئٹہ کے علاقے کنواری روڈ پر ایک میڈیکل اسٹور کو نشانہ بنایا۔ دہشتگردوں نے میڈیکل اسٹور پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں میڈیکل اسٹور پر بیٹھا شیعہ مومن نور علی ولد حسین علی شہید ہوگئے۔ دہشتگرد اپنے اباواجدا کی طرح فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ شہید ہونے والے نور علی ولد حسین علی کی بوڈی سول اسپتال سے نیچاری امام بارگاہ منتقل کیا گیا ہے ۔