مضامین
پاکستانی فوج کے دستے یمن بھیجنے کے خلاف مظاہرہ
امامیہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن پاکستان کے طلبا نے پاکستانی فوج کے دستے یمن بھیجنے کے خلاف مظاہرہ کیا ہے . لاہور سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس او کے کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے لاہور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کرکے یمن فوج بھیجنے کے فیصلے پر سخت تنقید کی ہے .
آئی ایس او کے رہنماؤں نے امریکی اورسعودی ایما پر یکن فوج بھیجنے کو برادرکشی قراردیتے ہوئے کہا امریکہ اور سعودی عرب اپنے علاقائی مفادات کے لئے القاعدہ کے بہانے یمن میں اپنے مخالفین کو مچلنا چاہتے ہیں . مظاہرے میں شریک طلبا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستانی فوج کو ایک برادر اسلامی ملک کے مسلمان باشندوں کو مچلنے کے لئے استعمال نہ کیا جائے . مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھائے ہوئے تھے جن پر امریکہ ، اسرائیل اور سامراج مردہ باد کے نعرے درج ہے .