رینجرز کی طرف سے خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش عزاداری کے خلاف ایک سازش ہےعلامہ محمد امین شہیدی
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے یوم شہادت امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے موقع پر عزاداروں کے جلوس پر رینجرز اور پولیس کی ہوائی فائرنگ کے ذریعے خوف و ہراس کی فضاء پیدا کرنے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن عزاداروں پر رینجرز اور پولیس گردی ملت جعفریہ کو اپنی مذہبی رسومات سے روکنے کی سازش کا حصہ ہے۔سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا فریضہ عزاداروں کی حفاظت ہے نہ کہ ان کوہراساں کرنا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے واقعات قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بدنامی کا باعث ہیں اور ان کا منطقی نتیجہ شہر قائد کو مزید بدامنی کی طرف دھکیلنے کی صورت میں سامنے آئے گا۔ بیان میں علامہ امین شہیدی نے صوبائی اور مرکزی وزارت داخلہ سے اس واقعے کا فوری ن