پاکستانی شیعہ خبریں

متعصب پنجاب پولیس کاچینیوٹ میں شیعیان حیدر کرار کے خلاف کریک ڈائون

giraftarشیعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق متعصب پنجاب پولیس نے چینیوٹ میں شیعیان حیدر کرار کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق متعصب اور جانبدار پنجاب پولیس نے شیعیان حیدر کرار کے خلاف چینیوٹ میں گھر گھر چھاپے مار کر بے گناہ و مظلوم شیعہ نوجوانوں کو گرفتار کرنا شروع کردیا ہے اور اب تک ۲۰ سے زائد بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور ان پر جھوٹے مقدمات ڈال کر ہراساں کیا جارہا ہے۔پنجاب پولیس کی اس متعصبانہ کاروائی سے علاقے مِیں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ ۷ جون کو چنیوٹ میں امریکی سعودی نواز کا لعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشت گرد ملک اسحاق ملعون کے چنیوٹ آنے کے موقع پر چنیوٹ صدیق اکبر مسجد کے سامنے مومنین کے گھروں پر وہابی دہشت گردوں نے حملہ ، شدید فائرنگ اور شیعہ مخالف نعرے لگاتے رہے جبکہ عزادروں کی استقامت پر ناصبی وہابی دہشت گرد اپنے اجداد کی پیروی کرتے ہوئے فرارہوگئے تھے۔جبکہ اس کے بعد چنیوٹ پولیس نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماعلامہ امین شہیدی سمیت ۱۰۰شیعوں پر دہشت گردی کا جھوٹا مقدمہ درج کیا ۔
واضح رہے کہ صوبہ پنجاب میں یہ سعوری و امریکی نواز کالعدم سپاہ یزید و معاویہ کی پشت پناہی وزیر داخلہ پنجاپ رانا ثناء اللہ اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کررہے ہیں جہاں پر کھلے عام اسلحہ کی نمائش پر پابندی بھی نہیں اور یہ کھلم کھلا دہشتگردی سپریم کورٹ کو بھی نظر نہیں آرہی ۔۔۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button