پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی میں یوم القدس کی عظیم الشان ریلی نمائش چورنگی تا تبت سینٹر نکالی جائے گی، آئی ایس او

iso flagامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے سالہائے گذشتہ کی طرح امسال بھی امام خمینی (رہ) کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے عالمی یوم القدس کی عظیم الشان ریلی نمائش چورنگی تا تبت سینٹر نکالی جائے گی۔ القدس کی مرکزی ریلی سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر اطہر عمران خصوصی خطاب کریں گے، جبکہ اس موقع پر شیعہ و سنی علمائے کرام بھی ریلی سے خطاب کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار آئی ایس او کراچی ڈویژن کے صدر برادر منہال رضوی نے اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ منہال رضوی نے کہا کہ یوم القدس کے روز پوری دنیا کے غیور افراد فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف بیک وقت احتجاج کریں گے یہ اس بات کا اظہار ہے کہ جو صدا آج سے کئی سال قبل ایران کی سرزمین سے امام خمینی (رہ) نے بلند کی تھی وہ اس دنیا کے ہر باغیرت فرد کے ضمیر کی آوازبن چکی ہے۔

آئی ایس او کراچی ڈویژن کے صدر نے کہا کہ عالمی یوم القدس کی ریلی کے سلسلے میں تنظیموں، اداروں، انجمنوں، علمائے کرام اور شخصیات کو دعوت نامہ دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ القدس ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں فرزندان و دختران قدس شرکت کرکے غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کی آزادی کے لئے اپنی آواز بلند کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس او کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے ہمیشہ امام خمینی (رہ) کی ہر آواز پر لبیک کہا ہے اور انشاءاللہ آئی ایس او کے جوان امام خمینی (رہ) کی اعلان کردہ آزادی القدس کی بیس ملین فوج کا ہراول دستہ ثابت ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button