پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی میں طالبان نے اپنی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا

taliban karachiپاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی میں طالبان نے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں واقع الآصف اسکوائر میں طالبان کی سرگرمیوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ اس موقع پر خفیہ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے سہراب گوٹھ میں طالبان کی موجودگی کی اطلاعات سامنے آرہی تھیں کہ جو طالبان کی جانب سے الآصف اسکوائر میں واقع دکانوں سے چندہ اور بھتہ لینے کے بعد کنفرم ہوگئی ہیں۔ خفیہ ذرائع نے مزید بتایا کہ طالبان کی موجودگی فقط سہراب گوٹھ میں ہی نہیں، بلکہ شہر قائد کے دوسرے علاقوں میں بھی ہے، تاہم اس کی تفصیلات کا علم نہیں ہوسکا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ کے حکم پر پاکستان بھر میں بالخصوص کراچی میں دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے بے شمار آپریشن کئے گئے، لیکن ان کا نتیجہ کبھی بھی سامنے نہ آسکا، فقط بلند و بانگ دعووں اور دہشت گردوں کو وارننگ دینے پر ہی رحمن ملک نے اکتفا کیا ہوا ہے۔ آج کراچی میں طالبان کا پھر سے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کرنا، اس بات کی غمازی کر رہا ہے کہ کہیں نہ کہیں سے ان کو کوئی نہ کوئی پشت پناہی ضرور حاصل ہے، چاہے وہ پشت پناہ خفیہ ادارے ہوں، یا حکومت میں موجود عناصر۔ اب ان کو یہ باور کر لینا چاہیئے کہ دہشتگردوں کی پشت پناہی میں فقط مملکت خداداد کو خطرات کی دلدل میں دھکیلنے کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button