پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی ؛شہید ساجد کاظمی کو لبیک یاحسین علیہ السلام کی بلند صداوں کے ساتھ سپرد خاک

namaz janaza shaheed sajidشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق کراچی میں فائرنگ سے راہ امام (رہ) فاؤنڈیشن کے سربراہ ساجد حسین کاظمی ولد دلدار کاظمی امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے ، تفصیلات کے مطابق سید ساجد حسین کاظمی کوامریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں نے لسبیلہ کے مقام پر فائرنگ کا نشانہ بنایا، شہید ساجد حسین کو سر میں دو گولیاں لگیں، جس کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ واقعہ کے بعد شہید کی میت کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کی گئی۔ بعد ازاں شہید ساجد حسین کی میت کو امام بارگاہ رضویہ سوسائٹی فیز 1 لایا گیا، جہاں سوگواران کی بڑی تعداد موجود تھی۔ شہید کی نماز جنازہ امام بارگاہ شاہ کربلا رضویہ فیز1 میں مولانا منور نقوی کی اقتدا میں ادا کی گئی ۔جب کے شہید کے جلوس جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں عزادار شریک تھے ۔شہید ساجد کو جلوس جنازہ کو لبیک یاحسین علیہ السلام کی صداوں مین وادی حسین علیہ السلام قبرستان لایا گیا جہاں شہید ساجد کو لبیک یاحسین علیہ السلام کی صداوں مین سپرد خاک کیا ،
واضح رہے کہ شہید ساجد حسین کو اس وقت دہشت گردوں نے نشانہ بنایا جب وہ اورنگی ٹاؤن کے بعض مقامات میں مستحقین میں تنہا راشن تقسیم کرکے گھر واپس آرہے تھے۔ شہید کے دوستوں کے مطابق ساجد کاظمی کو گزشتہ کئی دنوں سے دھمکی آمیز فون کالز موصول ہو رہی تھیں۔ سید ساجد حسین کاظمی ملت جعفریہ کے ایک فعال شخص تھے کہ جو شہداء کے جنازوں کو منظم کرنے میں پیش پیش رہتے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button