پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ کامرہ اور گلگت میں معصوم لوگوں کو بسو ں سے اتار کر شہید کرنا ایک ہی سازش کی کڑیاں ہیں،شدید مذمت کرتے ہیں۔ علامہ امین شہیدی

ameen shahediجمعۃ الوداع یوم القدس کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں
کراچی( )جمعۃ الوداع یوم القدس کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں ،سانحہ کامرہ اور گلگت میں معصوم لوگوں کو بسو ں سے اتار کر شہید کرنا ایک ہی سازش کی کڑیاں ہیں،شدید مذمت کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کیا ان کاکہنا تھا کہ حکومت کو چاہئیے کہ دہشت گرد اور ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لا کر قلع قمع کیا جائے ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما کا کہنا تھا کہ جمعۃ الوداع عالمی یوم القدس ہے جس دن دنیا بھر کے مسلمان مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور عالمی استعمار امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نفرت کا اظہار کرتے ہیں لہذٰا پاکستان بھر میں یوم القدس کے جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے ،اس موقع پر ان کاکہنا تھا کہ دو برس قبل کوئٹہ میں یوم القدس کے روز خود کش بم حملہ میں شہید ہونے والے مظلوم روزہ دار مسلمانوں کے قاتلوں کو تاحال گرفتار نہ کیا جانا حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ میں ملوث دہشت گرد عناصر کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ۔
مولانا امین شہید کاکہنا تھا کہ سانحہ کامرہ پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے اور ابھی سانحہ کامرہ کے زخم کم نہ ہوئے تھے کہ گلگت میں مظلوم نہتے مسلمانوں کو بس سے اتار کر شہید کر دیا جانا انتہائی شرمناک اور دشمن اسلام کی گھناؤنی سازش ہے ۔انہوں نے سانحہ کامرہ میں اہلکار کی شہادت پر شہید اہلکار کے اہلخانہ کو ہدیہ تعزیت پیش کرتے ہوئے سانحہ گلگت میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گرد گروہوں کے سرغنہ عناصر کو گرفتار کیا جائے اور عالمی استعمار امریکہ اورا سرائیل کے ایجنٹ دہشت گردوں کا قلع قمع کیا جائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button